اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4011
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ
(کسی کاروبار میں) دو آدمی شریک ہوں تو میں ان کے ساتھ تیسرا خود ہوتا ہوں (تاکہ ان کے مال
کی حفاظت اور اس میں خیر و برکت ہو، یہ اس وقت تک ہے) جب تک کہ ان میں سے کوئی ایک
اپنے ساتھی کے ساتھ خیانت اور بددیانتی نہ کرے اور اگر ان میں سے کسی ایک نے خیانت کی تو میں
ان کے پاس سے ہٹ جاتا ہوں (جس سے معاملہ کی خیر و برکت اور حفاظت ختم ہوجاتی ہے)۔ اس
کی روایت ابوداود نے کی ہے۔ اور رزین نے اس روایت کے آخر میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ (جب
فریقین کے درمیان خیانت آجاتی ہے تو اللہ تعالیٰ وہاں سے ہٹ جاتے ہیں) اور شیطان آجاتا
ہے (جس کی وجہ سے نفاق بے برکتی اور نقصان شروع ہوجاتا ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3383 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) The statement: “I am the third of two partners as long as neither betrays”: This hadith encourages partnership without betrayal and warns against it with betrayal. This is stated in Nail Al-Awtar.
Note 1
(۱) قوله: أنا ثالث الشريكين ما لم يخن أحدهما صاحبه إلخ وفي الحديث الحث على التشارك مع عدم الخيانة والتحذير منه معها. كذا في نيل الأوطار».
Note 1
ف: نیل الاوطار میں لکھا ہے کہ اس حدیث شریف میں خیانت سے بچ کر شرکت کے ساتھ معاملات انجام دینے کی ترغیب ہے۔