Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3065

(عرفات سے مزدلفہ کو اور مزدلفہ سے منی کو واپسی کا بیان)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(عرفات سے مزدلفہ کو اور مزدلفہ سے منی کو واپسی کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3065Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3631
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عرفہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ (عرفات سے مزدلفہ کو) روانہ ہوئے (اس موقع پر) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پیچھے (جانوروں کو) تیز ہانکنے اور اونٹوں کو سختی سے مارنے کا شور سنا تو آپ نے اپنے چابک کو حرکت دے کر اشارہ کیا اور (لوگوں کو مخاطب کر کے) فرمایا اے لوگو! تم پر اطمینان اور سکون سے چلنا واجب ہے اور تیز دوڑانے (کے لئے جانوروں کو مارنا) نیکی نہیں ہے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1671 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.