Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3081a

Chapter on Preemption

In this book

Current reading

Sales

Chapter on Preemption

Zujajat al-Masabih 3081aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4050Noor 4051Noor 4052
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑوسی کے لئے شفعہ کے حق کا فیصلہ فرمایا ہے۔ اس کی روایت ابن ابی شیبہ اور طحاوی نے کی ہے۔ اور ابوداؤد نے سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے اور وہ حضور ﷺ سے روایت فرماتے ہیں کہ پڑوسی جس کا گھر بازو ہو اپنے پڑوسی کے گھر کا (شفعہ میں) زیادہ حق دار ہے۔ اسی طرح زمین کا پڑوسی (بھی زمین کا حق دار ہے) اور ترمذی اور امام احمد نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔ اور طبرانی، ابن ابی شیبہ اور امام احمد کی ایک روایت میں اس طرح مروی ہے کہ گھر کے پڑوسی گھر کا شفعہ میں زیادہ حق دار ہے۔