Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3146a

Chapter: Gifts

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Gifts

Zujajat al-Masabih 3146aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4134
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا آپس میں تحفہ بھیجا کرو اس لئے کہ تحفہ سینہ کی کدورت کو دور کرتا ہے اور ایک پڑوسن دوسری پڑوسن کو حقیر نہ سمجھے اگرچہ کہ (ہدیہ میں) بکری کے کھر کا ٹکڑا ہی (اس کے پاس بھیجا گیا) ہو۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2130 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ پڑوسیوں کو آپس میں محبت اور الفت قائم رکھنا چاہئے اور یہ محبت آپس میں تحفہ دینے اور لینے سے حاصل ہوتی ہے۔ تحفہ میں تھوڑے اور بہت کا خیال نہ رکھنا چاہئے۔ اور حدیث شریف میں عورتوں کا ذکر اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ عورتوں میں تحمل کم ہوتا ہے اور تھوڑی چیز کو حقیر سمجھ کر واپس کر دیتی ہیں اس سے محبت کے بجائے عداوت پیدا ہو جاتی ہے۔ (حاشیہ مشکوٰۃ)۔