Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3177a

Chapter: Bequests

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Bequests

Zujajat al-Masabih 3177aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4191
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص (انتقال کے وقت) وصیت کرے تو اس کا انتقال (دین کے) راستہ پر اور (پسندیدہ) طریقہ پر ہوا اور اس کی موت تقویٰ اور شہادت پر ہوئی (جو اس کے حسن خاتمہ کی خوش خبری ہے) اور اس کی موت بخشش کی حالت پر واقع ہوئی۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2702 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ حدیث شریف میں مرتے وقت وصیت کرنے والے کے لیے شہادت کی جو خوش خبری دی گئی ہے اس کے کئی پہلو ہیں ایک یہ کہ اس کو شہادت کا ثواب ملے گا دوسرے یہ کہ فرشتے اس کے ایمان اور تقویٰ کی گواہی دیں گے، تیسرے یہ کہ اس کی موت کے وقت اس پر عالم برزخ کھلا ہوا ہوگا اور اس کے ہوش وحواس درست رہیں گے جس کی وجہ سے وہ دیگر امور بھی بیان کرے گا۔ چوتھے یہ کہ اس کی موت حضور مع اللہ پر ہوگی یعنی وہ تجلیات الٰہیہ کا مشاہدہ کرتا ہوگا اور اس کو اتنی یکسوئی حاصل ہوگی کہ وہ دنیا ومافیہا سے بے خبر ہوگا۔