Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3178a

Chapter: Bequests

In this book

Current reading

Sales

Chapter: Bequests

Zujajat al-Masabih 3178aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4192
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ مرد اور عورت ساٹھ سال تک اللہ تعالیٰ کی بندگی کرتے ہیں پھر ان کو موت آتی ہے اور وہ وصیت کرنے میں ضرر پہنچاتے ہیں ان کے لئے دوزخ واجب ہوجاتی ہے پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے (آیت میراث کی تلاوت کی (سورۃ نساء،، پ:4، ع:2، آیت نمبر:12،)(یہ حصے بھی) میت کی وصیت (کی تعمیل) اور (ادائے) قرض کے بعد (دیئے جائیں گے) بشرطیکہ میت نے (کسی کو) نقصان نہ پہنچانا چاہا ہو (یہ) فرمان الٰہی ہے اور اللہ (سب کچھ) جانتا (اور لوگوں کی نافرمانیوں پر) برداشت کرتا ہے۔ یہ اللہ کی مقرر کردہ حدود ہیں اور جو اللہ اور اس کے رسول کے حکم پر چلے گا (آخرت میں) اللہ تعالیٰ اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کی نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی (اور وہ) ان میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے۔ (اس کی روایت امام احمد، ترمذی، ابوداود اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2867 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2117 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2704 (unverified) 88% confidence · Validation similarity: 0.523

Confidence and text similarity are not editorial verification.