اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3787
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (ہجرت کے بعد آپ کی خدمت اقدس میں رہنے پر) بیعت کی، اس اعرابی کو
مدینہ منورہ (میں قیام کے دوران) میں بخار آنے لگا (جس پر وہ صبر نہ کرسکا اور) نبی کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری بیعت مجھے
واپس فرما دیجئے (یعنی مدینہ منورہ سے واپسی کی اجازت دے دیجئے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے اس سے انکار فرمایا (وہ چلا گیا اور دوبارہ) حاضر ہوا اور پھر وہی سوال کیا کہ آپ میری بیعت
واپس فرما دیجئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر انکار فرمایا۔ (تیسری بار) پھر حاضر ہوکر عرض کیا
کہ میری بیعت مجھے واپس فرما دیجئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (تیسری بار بھی) انکار فرمایا تو
وہ اعرابی (بے صبری کی حالت میں بغیر اجازت مدینہ منورہ سے) چلا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کو جب یہ معلوم ہوا تو) ارشاد فرمایا مدینہ منورہ کی مثال بھٹی جیسی ہے۔ (جس طرح بھٹی میل کچیل
کو دور کر دیتی ہے اسی طرح) مدینہ منورہ بُرے لوگوں کو دور کر دیتا ہے اور اچھے لوگوں کو خالص بنا دیتا
ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1883 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1383 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.