براء بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حذیفہ بن
یمان رضی اللہ عنہ سے شرمگاہ کے چھونے کی نسبت دریافت کیا تو آپ نے فرمایا (وضوء کے نہ ٹوٹنے
میں) شرمگاہ کو ہاتھ لگانا ایسا ہے جیسا کہ اپنے سر کو ہاتھ لگ جائے۔ (اس کی روایت امام محمد طحاوی اور
ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔)