اردو
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے بڑی امانت۔
اور ایک روایت میں یوں ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب
سے برا وہ انسان ہے جو اپنی بیوی سے ہم بستر ہوا اور بیوی بھی اس کی طرف راغب تھی پھر وہ اپنی
بیوی کی مباشرت کی باتوں کو لوگوں میں ظاہر کرے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1437a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1437b (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ مباشرت کے وقت میاں بیوی کی باتیں اور حرکات امانت ہیں اس لئے ایسی چیزوں کو لوگوں میں ظاہر کرنا خیانت ہے اور بہت بڑا گناہ ہے۔