Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3291a

(مہر کا بیان)

In this book

Current reading

Marriage

(مہر کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3291aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4365Noor 4366Noor 4367
ابو سلمہ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَيْهِ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کی بی بیوں) کا مہر کیا ہوا کرتا تھا۔ ام المؤمنین نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیبیوں کا مہر بارہ اوقیہ اور ایک نش تھا۔ ام المؤمنین نے (ابو سلمہ سے) پوچھا کیا تم جانتے ہو کہ نش کسے کہتے ہیں (ابو سلمہ) کہتے ہیں۔ میں نے جواب دیا نہیں! تو ام المؤمنین نے فرمایا (نُش) آدھے اوقیہ کو کہتے ہیں تو یہ (ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی کا سکہ) پانچ سو درہم ہوئے۔ اور نسائی نے اور ابوداود نے ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے کہ وہ عبداللہ بن جحش کے نکاح میں تھیں اور ان کا انتقال حبشہ میں ہو گیا تو نجاشی (شاہ حبش) نے عدۃ گزرنے کے بعد حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کی اجازت سے) آپ کا نکاح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کر دیا اور اپنے پاس سے چار ہزار مہر آپ کو دیا۔ اور ایک روایت میں چار ہزار درہم لکھا ہے اور پھر نجاشی نے ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو شرجیل بن حسنہ کے ساتھ مدینہ منورہ روانہ کیا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1426 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Twelve uqiyyahs and a nash

(1) The statement: “Twelve uqiyyahs and a nash”: Due to these Hadiths, it is said in Ad-Durr al-Mukhtar and Radd al-Muhtar: The minimum dowry is ten dirhams, and more is obligatory if more is specified, as the specification of ten is to prevent reduction.

Note 1

قوله

(۱) قوله: ثنتي عشرة أوقية ونش لهذه الأحاديث قال في الدر المختار» ورد المحتار: أقل المهر عشرة دراهم ويجب الأكثر منها أي بالغا ما بلغ إن سمى الأكثر، فالتقدير بالعشرة لمنع النقصان.

Note 1

اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔ اور شرح السنہ اور مصابیح کے تمام نسخوں میں نُش نون کے پیش سے لکھا ہے۔