اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4435
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مہاجرین اور انصار کی ایک جماعت میں تشریف فرما تھے ایک اونٹ آیا اور آپ کو
سجدہ کیا آپ کے صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ کو چوپائے اور درخت سجدہ
کرتے ہیں تو ہم زیادہ حقدار ہیں کہ آپ کو سجدہ کریں۔ (یہ سن کر) آپ نے فرمایا کہ (سجدہ عبادت
ہے) تو تم اپنے رب (ہی) کی عبادت کرو اور اپنے (مسلمان) بھائی کی تعظیم کرو اور اگر میں کسی کو کسی
کے آگے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کیا کرے (اور شوہر کا اتنا بڑا
مرتبہ ہے کہ) اگر وہ بیوی کو حکم دے کہ وہ زرد پہاڑ سے پتھر سیاہ پہاڑ پر لے جائے اور (پھر) سیاہ پہاڑ
سے سفید پہاڑ کی طرف (لے جائے) تو اس کو چاہئے کہ اس کا حکم بجا لائے۔ (اس کی روایت امام احمد نے
کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 3268 (unverified) 60% confidence
Mishkat (candidate) 3268
Confidence and text similarity are not editorial verification.