اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4774
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہشام بن
حکیم، ملک شام میں چند کسانوں کے پاس سے گزرے جنہیں دھوپ میں کھڑا کیا گیا تھا، اور ان کے
سروں پر تیل ڈالا گیا تھا۔ انہوں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ کہا گیا کہ ان لوگوں کو خراج کے بارے میں سزا
دی جا رہی ہے۔ تو ہشام نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو سزا دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔
(مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2613a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.