اردو
کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
سفر سے نہیں آتے تھے مگر دن میں چاشت کے وقت تشریف لاتے اور جب تشریف لاتے تو مسجد
سے ابتداء فرماتے پس اس میں دو رکعت نماز پڑھتے پھر لوگوں کے لئے اس میں تشریف فرما
ہوتے۔ (متفق علیہ)
مقطم بن مقدام سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں
چھوڑا کوئی بھی اپنے گھر والوں کے پاس کوئی بھی چیز ان دو رکعتوں سے افضل جس کو وہ ان کے پاس
پڑھتا ہے جس وقت وہ سفر کا ارادہ کرتا ہے۔ (طبرانی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3088 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 716a (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.