اردو
سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
منع فرمایا: کہ کوئی شخص اپنے دونوں پاؤں میں سے ایک کو دوسرے پاؤں پر ڈالے جب کہ وہ اپنی پیٹھ کے
بل چت لیٹا ہوا ہو۔ (مسلم)۔
ان ہی سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں کا کوئی
چت نہ لیٹے کہ پھر اپنے دونوں پاؤں میں سے ایک کو دوسرے پر ڈالے۔ (مسلم)۔
سیدنا عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے اپنے دونوں قدموں میں سے ایک کو دوسرے پر رکھے ہوئے
دیکھا ہے۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 475 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2099a (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2100 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ملا علی قاری رحمہ اللہ الباری نے فرمایا: سیدنا جابر اور سیدنا عباد کی حدیث میں تطبیق یہ ہے کہ دو پاؤں میں سے ایک کو دوسرے پاؤں پر رکھنا بھی دو قسم کا ہوتا ہے: (1) ایک یہ ہے کہ اس کے دونوں پاؤں دراز ہوں اور دو میں سے ایک پاؤں دوسرے پاؤں کے اوپر ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اس صورت میں ستر کا حصہ نہیں کھلتا، (2) اور دوسری قسم یہ ہے کہ وہ دونوں پاؤں میں سے ایک پاؤں کی پنڈلی کو کھڑا کرے اور دوسرا پاؤں کھڑے کئے ہوئے گھٹنے پر رکھے اس صورت میں اگر ستر کا حصہ نہ کھلتا ہو اس طرح سے کہ اس پر پائجامہ ہو یا اس کا تہبند یا اس کا دامن دونوں لمبے ہوں تو یہ جائز ہے ورنہ جائز نہیں ہے۔ اور ہمارے بعض علماء نے کہا: اس کی نہی و ممانعت اس لئے مطلق بیان کی گئی ہے کہ انہیں اکثر تہبند ہوتی تھی۔