اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6281
انہی سے روایت ہے کہ جنگل کے رہنے والوں میں سے ایک کا نام
زاہر بن حرام تھا اور وہ نبی اکرم ﷺ کو اپنے گاؤں کی چیزیں ہدیہ پیش کرتے تھے اور رسول اللہ
ﷺ بعض چیزیں ان کیلئے تیار کر کے دیتے تھے اور جب وہ اپنے گاؤں کو جانے کا ارادہ کرتے،
پس نبی اکرم ﷺ فرماتے کہ زاہر ہمارا جنگل ہے، اور ہم ان کے لئے شہری ہیں اور نبی اکرم ﷺ
ان کو چاہتے تھے اور وہ دمیم یعنی کالے کلوٹے پست قد تھے، ایک دن نبی اکرم ﷺ تشریف
لائے وہ اپنا سامان بیچ رہے تھے تو آپ ان کے پیچھے سے ان کو بازو میں لے لئے اور وہ آپ کو
نہیں دیکھ رہے تھے اور کہنے لگے مجھے چھوڑ دو یہ کون صاحب ہیں، پس جب وہ پلٹے تو نبی اکرم
ﷺ کو پہچان لئے اور جب پہچان لئے تو اپنی پیٹھ کو نبی اکرم ﷺ کے سینہ سے چمٹانے میں کوئی
کوتاہی نہیں کرنے لگے اور نبی اکرم ﷺ فرماتے تھے کون خریدے گا (اس) غلام کو تو وہ کہنے
لگے یا رسول اللہ! تب تو خدا کی قسم آپ مجھے کھوٹا پائیں گے تو نبی اکرم ﷺ ارشاد فرمائے: بلکہ تم
اللہ کے پاس کھوٹے نہیں ہو۔ (شرح السنہ)۔