Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4768

بَابُ الشَّفَقَةِ وَالرَّحْمَةِ عَلَى الْخَلْقِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Etiquette

بَابُ الشَّفَقَةِ وَالرَّحْمَةِ عَلَى الْخَلْقِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 4768Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6358
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی شخص کسی یتیم کو اپنے کھانے اور پینے کے ساتھ شامل کرے تو اللہ تعالیٰ یقیناً اس کیلئے جنت واجب کر دیتا ہے سوائے اس کے وہ ایسا گناہ کرے جو قابل بخشش نہ ہو اور جو تین لڑکیوں یا ان جیسی بہنوں کی کفالت کرے انہیں ادب سکھلائے ان کے ساتھ مہربانی کا برتاؤ کرے یہاں تک اللہ انہیں بے نیاز کر دے تو اللہ اس کیلئے جنت واجب کر دیتا ہے تو ایک صاحب نے عرض کیا: اگر دو کی پرورش کرے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا دو ہوں تب بھی یہاں تک کہ اگر وہ ایک کہتے تو ضرور حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک فرماتے اور اللہ جس کی دو کریمتین (دو آنکھیں) لے جائے تو اس کیلئے جنت واجب ہے عرض کیا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اس کے کریمتین کیا ہیں؟ ارشاد فرمایا: اس کی دونوں آنکھیں ہیں۔(شرح السنہ)۔