Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4911

بَابُ الْغَضَبِ وَالْكِبْرِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Etiquette

بَابُ الْغَضَبِ وَالْكِبْرِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 4911Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6510
سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا: جبکہ آپ منبر پر تھے، اے لوگو! تم تواضع اختیار کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو آدمی اللہ کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے اللہ اسکو بلند کر دیتا ہے، پس وہ اپنے دل میں تو چھوٹا سمجھتا ہے اور لوگوں کی نظروں میں بڑا ہو جاتا ہے اور جو آدمی تکبر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسکو گرا دیتا ہے، پس وہ لوگوں کی نظروں میں چھوٹا ہو جاتا ہے اور اپنے دل میں بڑا سمجھتا ہے یہاں تک کہ وہ ضرور ان کے نزدیک کتے اور سور سے زیادہ ذلیل ہو جاتا ہے۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab al-Iman]