اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6537
حضرت عدی بن عدی کندی سے مروی ہے انہوں نے کہا: ہم کو ہمارے ایک
آزاد کردہ غلام نے بیان کیا کہ اس نے میرے دادا کو کہتے ہوئے سنا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
فرماتے ہوئے سنا ہوں کہ اللہ تعالیٰ عام لوگوں کو خاص لوگوں کے عمل کی وجہ سے عذاب نہیں دیتا یہاں تک
کہ وہ برائی کو اپنے سامنے ہوتے ہوئے دیکھیں اور وہ اس سے روکنے پر قدرت رکھتے ہوں لیکن وہ روکتے
نہیں، پس جب وہ ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ عام اور خاص سب لوگوں کو عذاب دے گا۔ (شرح السنہ)۔