اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6542
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بارے میں
مروی ہے ”عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ، لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ“ (تم اپنے نفسوں کو بچالو تم جب
ہدایت پر ہو تو تم کو ضرر نہیں دے گا وہ جو گمراہ ہو گیا ہے) انہوں نے کہا: سنو! خدا کی قسم میں نے اس آیت کے
متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیکی پر عمل کرو اور
برائی سے رک جاؤ یہاں تک کہ تم جب دیکھو کہ بخل پر عمل ہو رہا ہے اور خواہش نفس کی پیروی کی جا رہی
ہے اور دنیا کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ہر صاحب1رائے کا اپنی رائے کے پسند کرنے کو دیکھو اور ایسے
معاملہ کو دیکھو جو تمہارے لئے ضروری ہو گیا ہے تو تم اپنے نفس کو لازم کرلو اور عوام کے معاملہ کو چھوڑ دو
کیونکہ تمہارے آگے صبر کے دن2ہیں پس جو شخص ان دنوں میں صبر کیا وہ چنگاری کو پکڑ لیا، ان دنوں
میں عمل کرنے والوں کو ایسے پچاس (50) آدمیوں کا ثواب ملے گا جو اس کے جیسا عمل کرتے ہوں
انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ان میں کے پچاس لوگوں کا اجر ملے گا؟ آپ نے فرمایا: تم میں
کے پچاس لوگوں کا ثواب ملے گا۔ (ترمذی، ابن ماجہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3058 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 4014 (unverified) 97% confidence · Validation similarity: 0.775
- Candidate: Mishkat al-Masabih 5144 (unverified) 65% confidence
Mishkat (candidate) 5144
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (4)
Note 1
(1) His statement: “Every opinionated person admiring his own opinion”: This means without regard to the Qur’an, Sunnah, consensus of the community, or analogy based on the strongest evidence, and abandoning the example of the four Imams. (As stated in Al-Mirqat)
Note 2
(2) His statement: “After you are days of patience”: Ali al-Qari said: This is a time of patience coupled with gratitude, joined with contentment with divine decree, requiring silence, staying at home, and being satisfied with sustenance until death. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: وإعجاب كل ذي رأي برأيه أي من غير نظر إلى الكتاب والسنة وإجماع الأمة والقياس على أقوى الأدلة، وترك الاقتداء بنحو الأئمة الأربعة. كذا في «المرقاة».
Note 2
(۲) قوله: وراءكم أيام الصبر : قال علي القاري: إن هذا زمان الصبر المقرون بالشكر المنضم إلى الرضاء بالقضاء المتعين فيه السكوت وملازمة البيوت والقناعة بالقوت إلى أن يموت.