اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6548
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ایک آدمی کو لایا جائے گا اور اس کو دوزخ میں ڈالا جائے گا
تو دوزخ میں اس کی آنتیں باہر نکل جائیں گی اور وہ اس میں گول پھرتا رہے گا جس طرح گدھا اپنی چکی
کے اطراف پھرتا ہے، تو دوزخ والے اس کے پاس جمع ہوں گے اور کہیں گے ”اے فلاں شخص تیرا کیا حال
ہے؟ کیا تو ہمیں بھلائی کا حکم نہیں دیتا تھا اور ہم کو برائی سے نہیں روکتا تھا؟“ تو وہ کہے گا کہ میں تم کو بھلائی کا حکم
دیتا تھا اور خود اس کو نہیں کرتا تھا اور میں تم کو برائی سے روکتا تھا اور خود اس برائی کو کرتا تھا۔ (متفق علیہ)۔