اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6698
سیدنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: میں ایک ایسی آیت جانتا ہوں اگر لوگ اس کو اختیار کر لیں گے تو وہ ان کے لئے کافی
ہو جائے گی۔ ”وَمَنْ يَتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَلْ لَّهُ مَخْرَجًا. وَّيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ“ (65،سورۃ
الطلاق، آیت نمبر:2،3) جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے تو اللہ اس کے لئے راستہ بنا دیتا ہے اور اس کو
روزی ایسی جگہ سے دیتا ہے جس کا وہ گمان نہیں کر سکتا۔ (احمد،ابن ماجہ،دارمی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 4220 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.