اردو
انہی سے روایت ہے کہ فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عنقریب
ایسے فتنے ہوں گے، بیٹھا ہوا شخص ان میں بہتر ہوگا کھڑے ہوئے شخص سے اور ان میں کھڑا ہوا بہتر ہوگا
چلنے والے سے اور ان میں چلنے والا بہتر ہوگا دوڑنے والے سے، جو شخص ان کی طرف جھانکے گا تو وہ
اسکو اچک لینگے، جو شخص کوئی ٹھکانہ یا پناہ کی جگہ پائے تو اسکی پناہ لے لے۔ (متفق علیہ)۔
اور مسلم کی روایت میں ہے آپ نے فرمایا: ایسا فتنہ ہوگا اس میں سونے
والا بہتر ہوگا جاگنے والے سے اور جاگنے والا اس میں بہتر ہوگا کھڑے ہونے والے سے اور اس
میں کھڑے ہونے والا بہتر ہوگا دوڑنے والے سے پس جو شخص کوئی ٹھکانا یا پناہ کی جگہ پائے تو اس
کی پناہ لے لے۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 7081 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2886a (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2886b (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.