Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5270

بَابُ الْعَلَامَاتِ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ وَذِكْرِ الدَّجَّالِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Trials

بَابُ الْعَلَامَاتِ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ وَذِكْرِ الدَّجَّالِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5270Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6896
اور انہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف فرما تھے دجال کا ذکر کیا تو فرمایا کہ اس سے پہلے تین سال ہوں گے ایک وہ سال ہوگا کہ جس میں آسمان اپنے ایک تہائی بارش اور زمین اپنی ایک تہائی پیداوار روک لیں گے اور دوسرا سال آسمان اپنی دو تہائی بارش اور زمین اپنی دو تہائی پیداوار روک لے گی اور تیسرا سال وہ ہوگا کہ جس میں آسمان اپنا تمام پانی اور زمین اپنی تمام پیداوار روک لے گی تو کوئی کھر والا چوپایا باقی رہے گا اور نہ ڈاڑ والا مگر وہ ہلاک ہو جائے گا، اور اسکے بڑے فتنوں میں سے یہ ہے کہ وہ اعرابی کے پاس آئے گا اور کہے گا کہ تیرا کیا خیال ہے کہ اگر میں تیرے اونٹ زندہ کر دوں تو کیا تو مجھے اپنا رب نہیں جانے گا؟ تو وہ کہے گا کیوں نہیں! تو شیاطین اسکے لئے بہترین تھن اور بڑے کوہان والے اونٹوں کی شکل اختیار کر کے آئیں گے اور فرمایا اور ایک آدمی کے پاس آئے گا جس کا بھائی اور والد مر چکا ہوگا تو وہ کہے گا تیرا کیا خیال ہے کہ اگر میں تیرے لئے تیرے باپ اور بھائی کو زندہ کر دوں تو تُو نہیں جانے گا کہ میں تیرا رب ہوں؟ تو وہ کہے گا کیوں نہیں، تو شیاطین اسکے باپ اور بھائی کی جیسی شکل اختیار کر کے آئیں گے حضرت اسماء فرماتی ہیں پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی ضرورت سے باہر نکلے، پھر واپس تشریف لائے جبکہ تو ہم غم و فکر میں تھی اس چیز کی وجہ سے جو آپ نے بیان فرمایا، اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازہ کے دو بازوؤں کو پکڑ کر فرمایا: کیا حال ہے اسماء؟ میں نے کہا: یا رسول اللہ! دجال کے ذکر سے ہمارے دل اکھڑ گئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ نکل آیا اور میں موجود ہوں تو میں اسکے لئے کافی ہوں ورنہ میرا رب ہر مومن پر میری طرف سے خلیفہ (نگہبانی کرنے والا) تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کی قسم! یقیناً ہم ہمارا آٹا گوندھتے ہیں اور اسکو پکا نہیں سکتے یہاں تک کہ ہم بھوک کے رہ جاتے ہیں، تو اس دن مومنین کا کیا حال ہوگا؟ فرمایا: انکو وہ چیز کافی ہو جائے گی جو آسمان والوں کیلئے کافی ہوئی ہے، یعنی تسبیح و تقدیس۔ (احمد، ابوداؤد، طیالسی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 5496 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 5496

Confidence and text similarity are not editorial verification.