Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 56

(گناہ کبیرہ اور نفاق کی علامتوں کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(گناہ کبیرہ اور نفاق کی علامتوں کا بیان)

Zujajat al-Masabih 56Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 63
معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس (10) باتیں بطور وصیت فرمائیں۔ فرمایا: (1) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، اگرچہ تمہیں قتل کر دیا جائے اور جلا دیا جائے، اور (2) ہرگز ماں باپ کی نافرمانی نہ کرو، اگرچہ کہ وہ تجھے اپنے اہل اور مال کو چھوڑ دینے کا حکم دیں، اور (3) ہرگز فرض نماز کو ترک نہ کرو، اس لئے کہ جو شخص عمداً فرض نماز کو ترک کرتا ہے تو اس سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ الگ ہو جاتا ہے، نہ دنیا میں امن کا مستحق ہے اور نہ آخرت میں نجات کا، اور (4) ہرگز شراب (ہر نشہ لانے والی چیز) نہ پیو کہ وہ تمام برائیوں کی جڑ ہے، کیونکہ اس سے دنیا میں حد (یعنی سزائے خداوند) کا مستحق ہوتا ہے اور آخرت میں عذاب کا۔ اور (5) ہر قسم کے گناہوں سے بچو؛ کیونکہ گناہوں سے اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہوتا ہے اور (6) جہاد میں بھاگنے سے بچتے رہو، اگرچہ کہ (تمہارے ساتھ کے) تمام لوگ ہلاک ہو جائیں اور (7) جب لوگوں میں موت عام ہو جائے اور تم ان میں ہو تو تم ثابت قدم رہو، اور (8) اپنے کنبہ پر حسب حیثیت مال خرچ کرو، اور(9)ادب آموزی کے لئے ان کو سزا دینے سے پہلو تہی نہ کرو، اور(10)ان کو خدا کا خوف دلاتے رہو۔(امام احمد نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 61 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 61

Confidence and text similarity are not editorial verification.