اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7312
اور حضرت براء بن عازب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے
حضرت ابوبکر سے کہا آپ مجھے بتائیے کہ جس وقت آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رات
میں چلے تھے (5) آپ دونوں نے کس طرح کیا تھا۔ تو آپ نے فرمایا، ہم اپنی اس رات میں اور
دوسرے دن صبح بھی چلتے رہے یہاں تک کہ دوپہر کا وقت آگیا (6) اور راستہ خالی ہوگیا اس میں کوئی
بھی نہیں گزر رہا تھا (7) تو ہمارے سامنے ایک لمبی چٹان آگئی جس کا سایہ تھا اور اس پر دھوپ نہیں آتی
تھی ہم وہاں اتر گئے اور میں نے اپنے ہاتھ سے ایک جگہ صاف کی تا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر
آرام فرمائیں اور اس پر ایک چمڑا بچھا دیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ آرام فرمائیے، میں آپ کے
اطراف پہرہ دوں گا پس آپ آرام فرمانے اور میں آپ کے اطراف پہرہ دینے لگا، اور اچانک ایک
چرواہے کو آتے ہوئے دیکھا تو میں نے کہا کیا تیری بکریوں میں دودھ ہے؟ اس نے کہا ہاں ہے میں
نے کہا کیا تُو دودھ نچوڑے گا؟ تو اس نے کہا ہاں۔ تو وہ ایک بکری کو پکڑا اور ایک پیالہ بھر دودھ نچوڑا
اور میرے ساتھ ایک مشکیزہ تھا جس کو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اٹھا کر لایا تھا۔ آپ اس
سے سیراب ہوتے، نوش فرماتے، اور وضو بناتے تھے پس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوا اور آپ کو نیند سے بیدار کرنا پسند نہیں کیا اور آپ کے پاس ٹھہرا رہا یہاں تک کہ آپ بیدار
ہوئے تو میں دودھ میں تھوڑا پانی ڈالا یہاں تک کہ اس کا تلہ ٹھنڈا ہوگیا تو میں عرض کیا: یا رسول اللہ!
آپ نوش فرمائیں تو آپ نے نوش فرمایا اور میں خوش ہوگیا۔ پھر آپ نے فرمایا کیا سفر کا وقت نہیں
آیا؟ میں عرض کیا: ہاں آگیا حضرت ابوبکر نے فرمایا سورج ڈھلنے کے بعد ہم سفر شروع کئے سراقہ بن
مالک نے ہمارا پیچھا کیا تو میں عرض کیا یا رسول اللہ وہ (دشمن) ہمارے قریب آگیا تو آپ نے فرمایا فکر
مت کرو یقیناً اللہ، ہمارے ساتھ ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر دعا کی تو اس کا گھوڑا اس کو
لے کر سخت زمین میں پیٹ تک دھنس گیا تو اس نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ آپ دونوں نے میرے خلاف
دعا کی ہے اب آپ دونوں میرے حق میں دعا فرمائیں۔ آپ دونوں کا اللہ تعالیٰ کفیل ہے تو نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے دعا فرمائی تو وہ نجات پا گیا۔ پھر وہ کسی سے نہیں ملتا مگر اس سے یہ
کہتا تھا ادھر کی تمہاری ضرورت باقی نہیں رہی اور کسی سے نہیں ملتا مگر اس کو واپس کر دیتا تھا۔ (متفق
علیہ)(8)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3615 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2009a (unverified) 86% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (7)
Note 1
(1) His statement: you traveled: From “sara” in the language, meaning traveled by night, i.e., when you journeyed from Makkah to Madinah for the migration after leaving the cave. (As stated in Al-Mirqat)
Note 2
(2) His statement: the sun was at its zenith: Meaning the sun reached the middle of the sky. In Al-Nihayah: When the sun reaches the meridian, its shadow slows until it passes, so it seems to the observer as if it stopped, though it moves slowly with no rapid effect as before or after the zenith. This is called the sun at its zenith. (As stated in Al-Mirqat)
Note 3
(3) His statement: with no one passing: Emphasizing or explaining the previous point. His statement: appeared: Meaning it was shown. His statement: I scout: With damma on the fa’, meaning I investigate news, check for enemies, or see if there is any harm from foes or otherwise. His statement: a quantity of milk: With damma on kaf, then tha’, then ba’, meaning a measure of milk. It may mean filling the bowl or a small amount of water or milk. His statement: to drink: At-Tibi said: It should be “from it,” not “in it.” I say: In Al-Qamus, “in” can mean “from.” His statement: to drink and perform ablution: Explanatory clauses; the phrase “I had a waterskin, etc.” is a circumstantial clause between “he milked” and “I came to the Prophet (ﷺ).” His statement: I waited: With fa’ before qaf in verified copies, meaning I delayed for him. His statement: until I was satisfied: Meaning my heart was content. His statement: caught: In the passive, meaning the enemy reached us. His statement: sank: Meaning its legs sank as in sand. His statement: in solid ground: With two fathas, meaning firm ground. His statement: by Allah, I will: Nominative as the subject, meaning Allah guarantees for you. In some copies, it is accusative, implying an oath or omitting its particle. His statement: you are relieved: In the passive, meaning you are spared pursuit in this direction. (As stated in Al-Mirqat)
Note 4
(4) His statement: [Agreed Upon]: Al-Nawawi said: This Hadith contains benefits, including this clear miracle for the Messenger of Allah (ﷺ) and the great virtue of Abu Bakr from several aspects. It shows the follower’s service to the one followed, carrying a waterskin for purification and drinking during travel, the virtue of trusting in Allah, and its good outcome. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: سريت من سرى لغة، أي أسرى بمعنى السير في الليل، أي حين سافرت من مكة إلى المدينة للهجرة بعد الخروج من الغار. كذا في «المرقاة».
Note 1
شیخ نے لمعات میں فرمایا: کہا گیا ہے کہ وہ بکریاں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ایک اور دوست کی تھیں اور اس کی طرف سے رضا مندی و دودھ کی اجازت تھی۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کی عادت تھی کہ وہ اپنے چرواہوں کو اجازت دے رکھتے تھے کہ راستہ گزرنے والے اصحاب کو اگر دودھ کی ضرورت و حاجت ہو تو ان کے لئے دودھ نچوڑ دیا کریں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اس کی قیمت دے کر لئے ہوں۔
Note 2
(5) قوله : سريت من سرى لغة فى أسرى. (آپ رات میں چلے) سری مجرد اور اسری مزید فیہ، دونوں کے معنی رات میں چلنے کے ہیں یعنی جس وقت آپ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کے لئے غار سے نکلنے کے بعد چلے تھے (مرقات)۔ (6) قوله : قام قائم الظهيرة. یعنی جب سورج درمیان آسمان میں پہنچ گیا۔ کتاب نہایہ میں ہے یعنی جب سورج زوال کے وقت ٹھہر گیا اور یہ مفہوم اہل لغت کے اس قول قامت به دابته سے لیا گئے ہے، یعنی ٹھہر گیا۔ مطلب یہ ہے کہ سورج جب آسمان کے درمیان پہنچ جاتا ہے تو سایہ کی حرکت سورج کے ڈھلنے تک آہستہ ہوجاتی ہے اور دیکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ وہ ٹھہر گیا ہے، حالانکہ وہ چلتا رہتا ہے اور اس کے رفتار کی تیزی کا اثر ایسا ظاہر نہیں ہوتا جیسا زوال سے پہلے اور زوال کے بعد ظاہر ہوتا ہے اور اس طرح ٹھہرتے ہوئے جو دکھائی دیتا ہے اس کو قام قائم الظهيرة سے تعبیر کرتے ہیں۔ (مرقات)۔ (7) قوله : لا يمر فيه احد. (اس وقت کوئی گزر نہیں رہا تھا) یہ اپنے ماقبل کی تاکید یا اس کا بیان ہے۔ قوله : فرفعت. یعنی نمودار ہوا۔ وقوله : انا انفض. اس میں ف کو پیش ہے یعنی میں حالات معلوم کرتے رہوں گا اور دشمن کے بارے میں معلومات کروں گا اور دیکھوں گا کہ کیا یہاں کوئی دشمن یا موذی جانور تو نہیں ہے۔ وقوله : كثبة. کاف کو پیش ہے اور ث کو جزم ہے یعنی حلبہ کے برابر یہ بھی کہا گیا پیالہ بھر اور کبھی تھوڑے پانی اور مختصر سے دودھ کے معنی میں بھی آتا ہے۔ وقوله : يرتوى فيها. علامہ طیبی نے کہا يرتوى فيها نہیں بلکہ يرتوى منها ہونا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ قاموس میں ہے کہ فی کبھی من کے معنی میں بھی آتا ہے۔ قوله : يشرب ويتوضأ دونوں نئے جملے ہیں اور یہ دونوں بیان ہیں۔ اور ومعى جملہ حالیہ ہے۔ اور فحلب اور فاتيت النبى کے درمیان جملہ معترضہ ہے۔ وقوله : فوافقته. (میں انتظار کرتا رہا) صحیح شدہ نسخوں میں پہلے ف اور اس کے بعد ق ہے اس کے معنی ہیں میں انتظار کرتا رہا۔ (حاشیہ پچھلے صفحے سے) وقوله: حتى رضيت . (میں خوش ہوگیا) یعنی میرا دل خوش ہوگیا۔ وقوله: اتينا، ماضی مجہول کا صیغہ ہے یعنی ہمارے پاس دشمن آگیا۔ وقوله : فارتطمت فرسه. (اس کا گھوڑا اس کو لیکر دھنس گیا) یعنی اس کے پاؤں دھنس گئے جیسے ریت میں دھنس جاتے ہیں۔ وقوله: فى جلد ج اور ل دونوں کو زبر (فتحہ) ہے، یعنی سخت زمین میں۔ وقوله : فالله لكما . اسم جلالہ کو مبتدا ہونے کی وجہ سے پیش ہے، یعنی مجھ سے آپ دونوں کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ کفیل ہے، اور ایک نسخہ میں اسم جلالہ کو زبر ہے، لفظ اشهد محذوف ہے، یا قسم ہے اور حرف قسم محذوف ہے۔ وقوله: كفيتم . مفعول کا صیغہ ہے یعنی اس جانب تلاش کرتے ہوئے کسی کے آنے سے آپ بے فکر ہوگئے ہیں، کیونکہ میں آپ کے لئے اس کام کے لئے کافی ہوں۔ (ماخوذ از: مرقات)۔ (8) وقوله : متفق عليه. امام نووی نے فرمایا اس حدیث میں بہت فائدے ہیں منجملہ ان کے (1) یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھلا معجزہ ہے اور (2) حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس میں چند وجوہ سے فضیلت کا ذکر ہے