Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5680

Chapter on Miracles

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on Miracles

Zujajat al-Masabih 5680Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7357
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ایک دیہاتی آیا اور جب آپ کے قریب ہو گیا، تو اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو گواہی دیتا ہے: ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ“ کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں تو اس نے کہا آپ جو کہہ رہے ہیں اس کی گواہی کون دیتا ہے تو آپ نے فرمایا یہ سلمہ (91) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو بلایا جبکہ وہ وادی کے کنارے پر تھا تو وہ زمین کو چیرتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ کے سامنے کھڑا ہو گیا اور آپ نے اس سے تین مرتبہ گواہی طلب کی تو جیسے آپ نے فرمایا اسی طرح اس نے تین مرتبہ گواہی دی، پھر اپنے مقام پر چلا گیا۔ (دارمی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 5925 (unverified) 55% confidence
  • Candidate: Sunan al-Darimi 16 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 5925

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

the acacia tree

(1) His statement: the acacia tree: With fatḥas, a tree of the desert. In An-Nihayah: The acacia is a type of acacia, singular acacia with fatḥa on lām, and its leaves are qarẓ used for tanning, and a man was named after it. His statement: scraping the ground: With ḍamma on khā’ and tashdid on dāl, meaning splitting it. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: السلمة بفتحات شجرة من البادية ذكره الشارح. وفي النهاية»: السلم شجر من العضاه، واحدها سلمة بفتح اللام، وورقها القرظ الذي يدبغ به، وبها سمي الرجل سلمة. وقوله: تخد الأرض بضم الخاء المعجمة وتشديد الدال المهملة، أي تشقها. كذا في «المرقاة».

Note 1

(91) قوله: السَّلَمَةُ۔ تینوں کو زبر (فتحہ) ہے ایک شارح نے ذکر کیا ہے کہ وہ جنگل کا ایک درخت ہوتا ہے اور کتاب نہایہ میں ہے کہ سلم کانٹوں کے درخت کو کہتے ہیں اس کا واحد سلمہ ہے اور اس کے پتے قرظ کہلاتے ہیں جن سے دباغت دی جاتی ہے اسی سے آدمی کا نام سلمہ رکھا جاتا ہے۔ و قوله: تَخُدُّ الارض خاء کو پیش اور دال کو تشدید ہے یعنی اس کو چیرتے ہوئے۔ (مرقات)۔