Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5694

Chapter on Miracles

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on Miracles

Zujajat al-Masabih 5694Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7376
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں میری والدہ کو اسلام کی دعوت دیا کرتا وہ مشرکہ تھیں تو میں ان کو ایک دن دعوت دیا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق مجھے ایسی باتیں سنائیں جس کو میں ناپسند کرتا(133) تو میں روتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ آپ اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ ابوہریرہ کی والدہ کو ہدایت دے، پس آپ نے فرمایا اے اللہ تو ابوہریرہ کی والدہ کو ہدایت دے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے خوش ہو کر نکلا اور جب میں دروازے کے پاس پہنچا تو اچانک دیکھا کہ دروازہ بند ہے تو میری والدہ نے میرے دونوں قدموں کی آہٹ سنی تو کہا اے ابوہریرہ اپنی جگہ ٹھہر جاؤ اور میں نے پانی کی گرنے کی آواز سنی اور وہ غسل کیں اور اپنی قمیص پہن لیں اور جلدی میں اوڑھنی چھوڑ دیں اور دروازہ کھول دیں پھر فرمائیں اے ابوہریرہ میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتی ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ”أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ“ تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لوٹ کر آیا اور میں خوشی کے مارے رو رہا تھا آپ نے اللہ کی تعریف کی اور دعاء خیر فرمائی۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2491 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

something I disliked

(1) His statement: something I disliked: Meaning something he disliked from speech or disliked mentioning among people. His statement: there it was: The door added, meaning shut. His statement: my footsteps: Meaning their sound. His statement: the sound of water: Meaning its sound. His statement: hurried with her headscarf: With kasra on jīm, meaning she left her headscarf in haste. It is said: She hurried, leaving it. The meaning: She hastened to open the door after donning her clothes before wearing her headscarf. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: ما أكره أي شيئًا أكرهه من الكلام أو أكره ذكره بين الأنام. وقوله: فإذا هو أي الباب مضاف، أي مردود. وقوله: خشف قدمي أي سوتهما. وقوله: خضخضة الماء أي صوته. وقوله: وعجلت» بكسر الجيم عن خمارها أي تركت خمارها من العجلة، يقال: عجلت عنه تركته، والمعنى: أنها بادرت إلى فتح الباب بعد لبسها الثياب قبل أن تلبس خمارها التقطته من «المرقاة».

Note 1

(133) قولہ: ما اكره۔ اس بات کو بولنے سے بڑھ کر کوئی چیز ناپسند نہیں کرتا یا یہ کہ میں اس کو لوگوں کے درمیان بیان کروں یہ مجھے ناپسند ہے۔ و قولہ: فاذا هو یعنی دروازہ بند تھا مجاف بھیڑا ہوا اور بند۔ و قولہ: خشف قدمى۔ یعنی میرے دونوں پاؤں کی آہٹ۔ قوله: خضخضة الماء. یعنی پانی کی آواز۔ قوله: وعجلت : جیم کو زیر ہے عن خمارها یعنی جلدی کی وجہ سے اپنی اوڑھنی چھوڑ دی عجلت عنه کے معنی ہوتے ہیں اس کو چھوڑ دیا۔ مطلب یہ ہے کہ وہ جلدی سے دروازہ کھولنے کے لئے کپڑے پہن کر اوڑھنی اوڑھے بغیر آئیں۔ (ماخوذ از مرقات)۔