اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7405
حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سب سے پہلے ہمارے پاس حضرت مصعب بن عمیر اور ابن ام مکتوم تشریف
لائے اور انہوں نے ہم کو قرآن پڑھانا شروع کیا پھر عمار بلال اور سعد آئے پھر بیس صحابہ کی جماعت
میں حضرت عمر تشریف لائے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے(2) اور اہل مدینہ آپ کی
تشریف آوری پر جسقدر خوش ہوئے میں نے ان کو کسی اور چیز پر ویسا خوش ہوتے نہیں دیکھا۔ یہاں
تک کہ میں نے بچیوں اور بچوں کو دیکھا یہ کہہ رہے تھے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے
اور آپ تشریف نہیں لائے یہاں تک کہ میں سورہ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى کو اس جیسی مفصل
سورتوں میں پڑھ چکا تھا(3)۔(بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3925 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (7)
Chapter-heading commentary
(1) His statement: Chapter: It is said: The meaning is this chapter explains the migration of his companions from Makkah and his departure from this world. In one copy: Chapter on What Relates to His Departure from the Preliminaries. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(1) His statement “Then the Prophet (ﷺ) came”: meaning with the more truthful, Abu Bakr. His statement “in surahs”: meaning in a group of surahs or with surahs. His statement “like it”: meaning like Surah at-Tin in length. (As stated in Al-Mirqat)
Note 2
(2) His statement “until I recited Glorify the name of your Lord, the Most High”: meaning I learned it. It mentions the cause, recitation, intending the effect, learning. This indicates that Glorify the name of your Lord, the Most High was revealed in Makkah. It raises an issue that Allah’s words He has succeeded who purifies himself and mentions the name of his Lord and prays [Al-A‘la: 14-15] were revealed about the zakah of Fitr, the obligation of Fitr charity, and the Eid prayer in the second year. It is possible the surah is Makkan except for these two verses, and the soundest is that it is all Makkan. The Prophet (ﷺ) then explained that the words He has succeeded who purifies himself and mentions the name of his Lord and prays refer to Fitr zakah and Eid prayer. The verse encourages zakah and prayer without specifying, and the Sunnah clarified it later. Allah knows best. (As stated in Al-Mirqat)
Chapter-heading commentary
(۱) قوله: باب: قيل: المعنى هذا باب في بيان هجرة أصحابه من مكة، وبيان وفاته . وفي نسخة باب ما يتعلق بموته من المقدمات. كذا في «المرقاة».
Note 1
(۱) قوله: ثم جاء النبي : أي مع الصديق الأكرب. وقوله: «في سور» أي في جملة سور أو مع سور. وقوله: مثلها» أي مثل سورة سبح اسم ربك الأعلى في المقدار. التقطته من «المرقاة».
Note 2
(۲) قوله : حتى قرأت سبح اسم ربك الأعلى أي تعلمتها، ففيه ذكر المسبب، وهو القراءة وإرادة السبب، وهو التعلم هذا يدل على أن «سبح اسم ربك نزلت بمكة، ويشكل عليه أن قوله تعالى: ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّى ( وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى (﴾ (الأعلى : ١٤-١٥) نزلت في زكاة الفطر ووجوب صدقة الفطر وصلاة العيد في السنة الثانية. ويحتمل أن تكون السورة مكية إلا هاتين الآيتين، والأصح أنها كلها مكية، ثم بين النبي أن المراد بقوله: ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ، فَصَلَّى ﴾ (الأعلى : ١٤-١٥) زكاة الفطر وصلاة العيد، فليس في الآية إلا الترغيب في الزكاة والصلاة من غير بيان المراد فبينته السنة بعد ذلك، كذا ذكره بعض المحققين، والله أعلم. كذا في «المرقاة».
Note 1
(2) ثم جاء النبي صلى الله عليه وسلم . یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صدیق اکبر کے ساتھ تشریف لائے۔ وقوله: في سور یعنی منجملہ سورتوں کے یا ان سورتوں کے ساتھ۔ وقوله: مثلها یعنی سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، کے مقدار کے جیسی سورتوں میں۔(ماخوذ از: مرقات) (3) قولہ: حتی قرأت ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى“ یعنی میں اس کو سیکھ لیا تھا، اس میں سبب یعنی پڑھنے کا ذکر ہے، مگر مراد اس سے مسبب یعنی سیکھنا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سورہ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى مکی سورہ ہے اس پر یہ اشکال ہوتا ہے کہ اس میں قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى . وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلّٰى، کی آیت صدقہ فطر اور اس کے وجوب اور عید کی نماز سے متعلق ہے جو2دو ہجری میں نازل ہوئی ہے تو ہو سکتا ہے ان دو آیات کے سوا باقی پورا سورہ مکی ہو، اور راجح بات یہ ہے کہ پورا سورہ یعنی تمام آیتیں مکہ میں نازل ہوئی ہوں اور اس کے بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا کہ آیت قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى . وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلّٰى، سے مراد (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) صدقہ فطر اور عید کی نماز ہے اور یہ کہ اس آیت میں صرف زکوٰۃ اور نماز کی ترغیب ہے اس کے بعد سنت نے اس کی مراد کو واضح کیا ہو۔ بعض محققین نے اس طرح کی بات بیان فرمایا ہے واللہ اعلم۔ (مرقات)