اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7546
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ کے باغات میں سے ایک باغ میں تھا کہ ایک صاحب
آئے اور دروازہ کھولنے کو کہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ان کے لئے کھول دو اور ان کو جنت
کی خوشخبری سنا دو تو میں کھولا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت ابوبکر ہیں تو میں نے ان کو جو کچھ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا خوشخبری سنا دی تو وہ اللہ کا شکر ادا کئے پھر ایک صاحب آئے اور کھولنے
کے لئے کہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کھول دو اور ان کو جنت کی خوشخبری سنا دو تو میں نے ان
کے لئے کھول دیا تو وہ تھے عمر اور میں نے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ان کو بتا دیا تو انہوں
نے اللہ کا شکر ادا کیا پھر ایک صاحب نے کھولنے کو کہا تو آپ نے مجھ سے فرمایا ان کے لئے کھول دو
اور جنت کی خوشخبری دو اس مصیبت پر(2) جو ان پر آئے گی تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ عثمان ہیں تو جو کچھ نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ان کو بتا دیا تو انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا: الله
المستعان. اللہ ہی سے مدد مانگی جاتی ہے۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3693 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2403a (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) His statement “despite a trial”: meaning with a great affliction. Uthman was singled out with this despite Umar also facing trials, due to the magnitude of Uthman’s trial, especially with the prolonged duration and lack of support from prominent figures. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: على بلوى: أي مع بلية عظيمة، وإنما خص عثمان به مع أن عمر الله أيضًا ابتلي به لعظم ابتلاء عثمان، لا سيما مع امتداد الزمان وقلة الأعوان من الأعيان. كذا في «المرقاة».
Note 1
(2) قولہ: على بلوى۔ یعنی بڑی مصیبت آئے گی، اس میں حضرت عثمان کا خصوصیت سے ذکر فرمایا حالانکہ حضرت عمر بھی مصیبت سے دوچار ہوئے اس لئے کہ حضرت عثمان پر آنے والی مصیبت بڑی تھی، اور طویل زمانہ تک چلتی رہی اور عظیم شخصیتوں میں ان کے لئے معاونین بھی کم تھے۔(مرقات)