اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7548
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ آج رات ایک صالح بندے کو خواب میں دکھایا گیا (4) گویا ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ پیوست کر دئیے گئے اور عمر پیوست کر دئیے گئے ابوبکر کے ساتھ اور عثمان پیوست
کر دئیے گئے عمر کے ساتھ حضرت جابر نے فرمایا جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے
اٹھے تو ہم نے کہا صالح بندے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اب رہا ان کا ایک دوسرے سے
پیوست کر دیا جانا خلفاء ہیں دین کے، جس کے ساتھ اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا ہے۔
(ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4634 (unverified) 88% confidence · Validation similarity: 0.471
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) His statement “I was shown”: with a dammah on the hamzah, kasrah on the ra, and fathah on the ya, meaning I saw in my dream. His statement “tied” with a kasrah on the first letter, meaning connected or attached. His statement “leaders of this matter”: meaning the matter of religion. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: أرى بضم الهمز وكسر الراء وفتح الياء، أي أبصر في منامه. وقوله: «نيط» بكسر أوله، أي علق. وقوله: ولاة الأمر» أي أمر الدين. كذا في «المرقاة».
Note 1
(4) قوله ارى. ہمزہ کو پیش، راء کو کسرہ (زیر) اور یاء کو فتحہ (زبر) یعنی خواب میں آپ نے دیکھا۔ وقوله: نيط حرف اول (ن) کو کسرہ (زیر) یعنی جوڑ دیا گیا۔ وقوله: ولاة الامر. یعنی امر دین کے خلفاء۔ (مرقات)