Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5846

Chapter on the Virtues of Ali ibn Abi Talib (may Allah be pleased with him)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Virtues of Ali ibn Abi Talib (may Allah be pleased with him)

Zujajat al-Masabih 5846Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7549
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم (1) مجھ سے ایسے ہو جیسے حضرت موسیٰ سے حضرت ہارون؛ سوائے یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ (بخاری و مسلم) اپنے صحابہ کرام کے درمیان مواخات(2) قائم فرمائی تو علی رضی اللہ عنہ نے حاضر خدمت ہوکر عرض کیا، جبکہ ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے: حضور آپ نے اپنے صحابہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی اور میرے اور کسی کے درمیان قائم نہیں فرمائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دنیا اور آخرت میں میرے بھائی ہو۔(ترمذی)۔ امام ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3706 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2404a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

You are to me as Harun was to Musa

(1) (1) His statement “You are to me as Harun was to Musa”: meaning in the Hereafter, closeness in rank, support in matters of religion, knowledge, and kinship, as stated by one of our scholars. At-Turbashti said: This statement from the Prophet (ﷺ) was made during the expedition to Tabuk. He left Ali (may Allah be pleased with him) behind to look after his family and ordered him to stay in Madinah. The hypocrites spread rumors, saying he left him behind out of dislike or to lighten his burden. When Ali heard this, he took his weapon and went to the Prophet (ﷺ) at Jurf, saying: “O Messenger of Allah! The hypocrites claimed such-and-such.” He said: “They lied. I left you behind for what I left behind me. Return and represent me among my family and yours. Are you not pleased, O Ali, to be to me as Harun was to Musa?” This refers to Allah’s statement: And Musa said to his brother Harun, “Represent me among my people” [Qur’an 7:142]. Those who infer from this Hadith that the caliphate belonged to Ali after the Messenger of Allah (ﷺ) are astray from the correct path, as representing the family during his lifetime does not necessitate leadership of the nation after his departure. The analogy they rely on is invalidated by Harun’s departure before Musa (peace be upon them). This Hadith proves Ali’s closeness and his special designation for brotherhood by the Prophet (ﷺ). In Al-Lama’at, it is said: The Messenger of Allah (ﷺ) also appointed Ibn Umm Maktum as deputy for leading the people in prayer during this expedition. If the caliphate were absolute, he would have appointed Ali for leadership in prayer as well, which was more significant. Qadi Iyad said in Sharh Muslim: The Rawafid and other Shia sects clung to this, claiming the caliphate was Ali’s right and that he was designated for it, with the Rawafid declaring the other companions disbelievers for prioritizing others. Some even declared Ali a disbeliever for not pursuing his right. Their claims are too absurd to address, and those who declare the entire nation, especially the early generation, disbelievers have nullified the Sharia and dismantled Islam. This Hadith contains no evidence for their claims; rather, it establishes Ali’s virtue without addressing his superiority over others or designating him as caliph after the Prophet (ﷺ). The Prophet (ﷺ) said this when he appointed him over Madinah during the Tabuk expedition. This is supported by the fact that Harun, the one likened to, was not a caliph after Musa, as he departed from this world about forty years before Musa’s departure, and was only appointed during Musa’s meeting with his Lord for communion. At-Tibi said: From the perspective of rhetoric, “to me” is the predicate of the subject, with “from” indicating connection, the predicate being specific, and the ba being additional, as in Allah’s statement: “If they believe in the like of what you have believed in” [Qur’an 2:137], meaning if they believe a belief like your belief. Thus, it means you are connected to me and have the status with me that Harun had with Musa. This involves a simile, and the point of comparison is not fully specified, so he clarified with “except that there is no prophet after me,” meaning his connection to me is not in prophethood. Thus, the connection remains in terms of caliphate, either during his lifetime or after his departure. It cannot be after his departure, as Harun departed before Musa, so it must refer to during his lifetime at the time of the Tabuk expedition. The conclusion is that a partial caliphate during his lifetime does not indicate a general caliphate after his departure, especially since he was relieved of that caliphate upon his return to Madinah. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: أنت مني بمنزلة هارون من موسى: يعني في الآخرة وقرب المرتبة والمظاهرة في أمر الدين والعلم والنسب، كذا قاله شارح من علمائنا. وقال التوربشتي: كان هذا القول من النبي ﷺ مخرجه إلى غزوة تبوك. وقد خلف عليا لله على أهله، وأمره بالإقامة فيه فارجف به المنافقون، وقالوا: ما خلفه إلا استقثالا له وتخففا منه، فلما سمع به علي أخذ سلاحه، ثم خرج حتى أتى رسول الله له وهو نازل بالجرف، فقال: يا رسول الله! زعم المنافقون كذا، فقال: «كذبوا، إنما خلفتك لما تركت وراءي، فارجع فاخلفني في أهلي وأهلك، أما ترضى يا علي ! أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى تأول قول الله سبحانه: ﴿وَقَالَ مُوسَى لِأَخِيهِ هَارُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي (الأعراف: ١٤٢)، والمستدل بهذا الحديث على أن الخلافة كانت له بعد رسول الله ﷺ زائغ عن منهج الصواب، فإن الخلافة في الأهل في حياته لا تقتضي الخلافة في الأمة بعد مماته والمقايسة التي تمسكوا بها تنتقض عليهم بموت هارون قبل موسى عليهما السلام، وإنما يستدل بهذا الحديث على قرب منزلته واختصاصه بالمؤاخاة من قبل الرسول ﷺ، انتهى. كذا في «الطيبي». وقال في اللمعات»: وقد استخلف رسول الله الله ابن أم مكتوم في هذه الغزوة على إمامة الناس، فلو كان الخلافة مطلقة لكان استخلف عليا على الإمامة أيضًا، بل كان أهم. وفي شرح مسلم: قال القاضي عياض: هذا مما تعلقت به الروافض وسائر فرق الشيعة في أن الخلافة كانت حقا لعلي الله أنه وصى له بها، فكفرت الروافض سائر الصحابة بتقديمهم وغيره، وزاد بعضهم فكفر عليا؛ لأنه لم يقم في طلب حقه، وهؤلاء أسخف عقلا وأفسد مذهبا من أن يذكر قولهم، ولا شك في تكفير هؤلاء؛ لأن من كفر الأمة كلها والصدر الأول خصوصا، فقد أبطل الشريعة وهدم الإسلام، ولا حجة في الحديث لأحد منهم، بل فيه إثبات فضيلة لعلي، ولا تعرض فيه؛ لكونه أفضل من غيره، وليس فيه دلالة على استخلافه بعده؛ لأن النبي الله إنما قال هذا حين استخلفه على المدينة في غزوة تبوك، ويؤيد هذا أن هارون المشبه به لم يكن خليفة بعد موسى؛ لأنه توفي قبل وفاة موسى بنحو أربعين سنة، وإنما استخلفه حين ذهب لميقات ربه للمناجاة. وقال الطيبي: وتحريره من جهة علم المعاني أن قوله: «مني خبر للمبتدأ، ومن» اتصالية، ومتعلق الخبر خاص، والباء زائدة كما في قوله تعالى: ﴿فَإِنْ ءَامَنُوا بِمِثْلِ مَا ءَامَنتُم بِهِ ﴾ (البقرة: (۱۳۷) أي فإن آمنوا إيمانا مثل إيمانكم، يعني أنت متصل بي ونازل مني منزلة هارون من موسى. وفيه تشبيه، ووجه الشبه منه لم يفهم أنه عله فيما شبهه به فبين بقوله: «إلا أنه لا نبي بعدي إن اتصاله به ليس من جهة النبوة، فبقي الاتصال من جهة الخلافة؛ لأنها تلي النبوة في المرتبة، إما أن يكون حال حياته أو بعد مماته، فخرج من أن يكون بعد مماته؛ لأن هارون مات قبل موسى، فتعين أن يكون في حياته عند مسيرة إلى غزوة تبوك، انتهى. وقال في «المرقاة»: وخلاصته أن الخلافة الجزئية في حياته لا تدل على الخلافة الكلية بعد مماته، لا سيما وقد عزل عن تلك الخلافة برجوعه إلى المدينة.

Note 1

(1) قولہ: انت منی بمنزلة هارون من موسى (تم مجھ سے ایسے ہو جیسے حضرت موسیٰ سے حضرت ہارون) یعنی آخرت میں اور مرتبہ کے قرب، دیانت داری، علم اور نسب کے معاملہ میں، ہمارے علماء میں سے ایک شارح نے اسی طرح کہا ہے۔ علامہ تورپشتی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان آپ کے غزوہ تبوک کو نکلتے وقت کا ہے، جبکہ آپ نے علی رضی اللہ عنہ کو اپنے اہل کے حق میں جانشین مقرر فرمایا اور انہیں وہیں قیام کرنے کا حکم فرمایا تو منافقین نے اس کے بارے میں بری خبریں پھیلائیں اور کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بوجھ سمجھنے کی وجہ سے اور غیر اہم جانتے ہوئے یہاں چھوڑ دیا تو جب علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات سنی تو اپنا ہتھیار لے کر نکلے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہو کر عرض گزار ہوئے جبکہ آپ مقام جرف میں تھے: یا رسول اللہ! منافقوں نے اس طرح کہا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہوں نے جھوٹ کہا، درحقیقت میں نے تمہیں جانشین ان کے لئے بنایا ہے جنہیں میں اپنے پیچھے چھوڑے جا رہا ہوں، لہذا تم واپس ہو جاؤ اور میرے گھر والوں کے لئے میرے جانشین بنے رہو، اے علی! کیا تم اس بات سے خوش نہیں کہ تم میرے پاس ایسے ہو جیسے حضرت موسیٰ کے پاس حضرت ہارون تھے ”وَقَالَ مُوسَىٰ لِأَخِيهِ هَارُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي“ (7، الاعراف، آیت نمبر:142) موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے بھائی ہارون سے کہا: تم میری قوم میں میرے جانشین بن جاؤ۔ اس حدیث پاک سے یہ دلیل لینا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت علی رضی اللہ عنہ کے لئے ہے درست راستہ سے انحراف ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری حیات میں گھر والوں کے لئے جانشینی آپ کے وصال کے بعد امت کے حق میں اسی طرح خلافت کو نہیں چاہتی، اور وہ قیاس جس سے انہوں نے دلیل لی ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے پہلے حضرت ہارون علیہ السلام کے وصال کی وجہ سے ٹوٹ جاتا ہے۔ (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) ہاں! اس حدیث سے علی رضی اللہ عنہ کے مرتبہ کے قرب اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے مؤاخات کے ساتھ خاص ہونے پر استدلال کیا جاسکتا ہے۔ انتہی۔ (طیبی) صاحب لمعات نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غزوہ میں عبداللہ بن ام مکتوم کو لوگوں کی امامت کے لئے جانشین بنایا تو اگر خلافت مطلق ہوتی تو ضرور حضور صلی اللہ علیہ وسلم علی رضی اللہ عنہ کو امامت کے لئے بھی جانشین مقرر فرماتے بلکہ امامت کے لئے جانشینی زیادہ اہم ہے۔ اھ۔ شرح مسلم میں مذکور ہے: علامہ قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: یہ حدیث اُن روایتوں میں شامل ہے جس سے روافض اور شیعہ کے تمام فرقوں نے اس بارے میں استدلال کیا ہے کہ خلافت علی رضی اللہ عنہ کا حق تھا، وہ خلافت سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصی تھے، اس بنیاد پر روافض نے دوسروں کو خلیفہ بنانے کی وجہ سے تمام صحابہ کو کافر قرار دیا اور بعض نے تو حد کر دی اور علی رضی اللہ عنہ کو بھی کافر کہا کیونکہ وہ اپنے حق کو طلب کرنے کے لئے کھڑے نہیں ہوئے اور یہ لوگ عقل کے اعتبار سے نہایت کمزور اور مذہب کے اعتبار سے اس حد تک بگڑے ہوئے ہیں کہ اُن کے قول کو ذکر نہیں کیا جاسکتا اور ان کے کفر میں کوئی شک نہیں کیونکہ جس نے ساری امت کو بالخصوص صحابہ کرام کو کافر قرار دیا تو اس نے شریعت کو باطل کیا اور اسلام کو ڈھایا اور اس حدیث میں اُن میں سے کسی کے لئے کوئی دلیل نہیں بلکہ اُس میں علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا ثبوت ہے، اس میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ وہ دوسروں سے افضل ہیں، اور نہ اس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے خلیفہ ہونے کی کوئی دلیل ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اُس وقت فرمایا جب آپ نے اُنہیں غزوہ تبوک کے موقع پر مدینہ طیبہ میں جانشین مقرر فرمایا، اس کی تائید اس امر سے ہوتی ہے کہ ہارون علیہ السلام جن سے علی رضی اللہ عنہ کو تشبیہ دی گئی وہ موسیٰ علیہ السلام کے بعد خلیفہ نہیں تھے کیونکہ موسیٰ علیہ السلام کے وصال سے چالیس سال پہلے اُن کا وصال ہو گیا، موسیٰ علیہ السلام نے اُنہیں صرف اس وقت کے لئے جانشین بنایا جب وہ مناجات کے لئے اپنے رب کی طرف سے مقرر کردہ مقام پر گئے۔ علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: اس کی وضاحت علم المعانی کے اعتبار سے یہ ہے کہ فرمان عالی ”منی“ مبتدا کی خبر ہے، ”من“ اتصال کے لئے ہے، خبر کا متعلق ”خاص“ ہے اور باء زائدہ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ“ (2، البقرۃ، آیت نمبر:137) یعنی تو اگر وہ تمہارے ایمان کی طرح ایمان لائیں، اس طرح حدیث پاک کا مطلب یہ ہے کہ تم مجھ سے قریب ہو اور میرے پاس اُس مرتبہ میں ہو جہاں ہارون علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام کے پاس ہیں، اس میں تشبیہ ہے اور وجہ تشبیہ سمجھی نہیں گئی کہ علی رضی اللہ عنہ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کس چیز میں ہارون علیہ السلام کی طرح قرار دیا اس لئے آپ نے اس فرمان ”الا انه لا نبی بعدی سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں“ سے وضاحت فرمائی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا علی رضی اللہ عنہ سے (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) اتصال نبوت کی جہت سے نہیں تو خلافت کی جہت سے اتصال باقی رہا کیونکہ خلافت مرتبہ میں نبوت کے پیچھے ہے یا تو خلافت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری زندگی میں رہے گی یا آپ کے وصال کے بعد، پھر یہ امکان ختم ہوگیا کہ خلافت آپ کے وصال کے بعد ہوگی، اس لئے کہ ہارون علیہ السلام نے موسیٰ علیہ السلام سے پہلے وصال فرما لیا تو یہ طے ہو چکا کہ خلافت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری حیات میں آپ کے غزوہ تبوک کے لئے نکلنے کے موقع پر ہے۔ انتہی۔ صاحب مرقات نے کہا: اس کا خلاصہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری حیات میں جزوی خلافت آپ کے وصال کے بعد کُلّی خلافت کو نہیں بتاتی بطور خاص جب آپ نے مدینہ طیبہ کو اپنی واپسی کے ذریعہ اُنہیں اُس خلافت سے معزول کردیا۔ (2) قولہ اخی (مواخات قائم فرمائی) ہمزہ کو مد ہے یعنی دین میں بھائی چارگی قائم فرمائی ”بين اصحابه“ (اپنے صحابہ کے درمیان) یعنی دو دو کے درمیان جیسے ابوالدرداء اور سلمان فارسی رضی اللہ عنہما۔(مرقات)