Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 6013

Chapter on the Comprehensive Virtues

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Comprehensive Virtues

Zujajat al-Masabih 6013Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7733
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما انصار کی مجلسوں میں سے کسی مجلس کے پاس سے گزرے جبکہ وہ رو رہے تھے(62)، تو ان دونوں نے ان سے کہا کہ کیا چیز تم کو رلا رہی ہے؟ ان لوگوں نے کہا کہ ہم یاد کئے ہمارے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس کو، پس ان دونوں میں سے ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر دی، پس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر چادر کا کنارہ باندھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے اور اس دن کے بعد آپ منبر پر نہیں چڑھے، پس آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کی ثناء بیان فرمائی پھر ارشاد فرمایا کہ میں تم کو انصار کے لئے وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ لوگ میرے مخلص اور مشیر خاص ہیں، اور انہوں نے ان پر جو واجب تھا ادا کر دیا ہے اور جو ان کا حق ہے وہ باقی ہے، پس ان کے اچھوں سے عذر کو قبول کرو اور ان میں سے جن سے نامناسب بات سرزد ہو جائے ان سے درگزر کرو۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3799 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

they were weeping

(1) The statement “they were weeping”: Meaning during his illness. The statement “we remembered the gatherings with the Prophet”: Meaning they feared losing them if Allah decreed his departure. The statement “my inner circle”: Meaning my close companions. In Sharh As-Sunnah: “My confidants” means my trusted ones, as Arabs use “confidant” for the heart or chest, the repository of secrets, just as a container holds clothes. The statement “they have fulfilled their obligations”: Meaning the Ansar fulfilled what was incumbent upon them through their pledge at Aqabah, where they vowed to support the Prophet (ﷺ) in exchange for Paradise, and they fulfilled it. Al-Asqalani said: “What is due to them” refers to their reward and recompense with Allah. “Accept from their good-doers” means if they provide an excuse for their actions, and “overlook their wrongdoers” means if they fail to provide an excuse. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: وهم يبكون أي في أيام مرضه . وقوله: «ذكرنا مجلس النبي ) يعنون نخاف فوته إن قدر الله موته. وقوله: «كرشي» أي بطانتي. وفي شرح السنة»: عيبتي، أي خاصتي، وهو موضع سري والعرب تكنى عن القلب والصدر بالعيبة؛ لأنهما مستودع السرائر كما أن العياب مستودع الثياب. وقوله: وقد قضوا أي أدى الأنصار الذي عليهم أي من الوفاء بما وقع لهم من المبائعة ليلة العقبة، فإنهم بايعوا على أنهم ينصرون النبي ولهم الجنة فوفوا بذلك، ذكره العسقلاني، وبقي الذي لهم أي من الأجر والثواب عند الله تعالى، فأقبلوا من محسنهم أي إن أتوا بعذر فيما صدر عنهم، وتجاوزوا عن مسيئهم أي إن عجزوا عن عذر التقطته من المرقاة».

Note 1

(62) قولہ: وهم يبكون۔ یعنی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض کے زمانہ میں۔ وقولہ: ذكرنا مجلس النبي صلى الله عليه وسلم. ان کی مراد یہ تھی کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ رہنے کا اندیشہ کرتے ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے حیات کو مقدر فرما دیا ہے۔ وقولہ: كرشي. یعنی میرے مخلص۔ اور شرح السنہ میں ہے ”عیبتی“ یعنی میرے خواص، اور وہ راز کا مقام ہے۔ اور عرب دل اور سینہ کو عیبۃ سے کنایہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ دونوں رازوں کی حفاظت کے مقام ہیں، جیسا کہ صندوقیں کپڑوں کی حفاظت کا مقام ہیں۔ وقولہ: وقد قضوا. یعنی انصار نے ادا کر دیا الذي عليهم جو کچھ ان پر واجب تھا، یعنی اس عہد وپیمان کے پورا کرنے کو جو (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) عقبہ کی رات ان کے حق ثابت ہوا تھا۔ کیونکہ انہوں نے اس بات کی بیعت کی تھی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کریں گے اور ان کے لئے جنت ہوگی، پس انہوں نے اسے پورا کیا۔ اس کو امام عسقلانی نے بیان کیا ہے۔ وبقي الذي لهم۔ یعنی ان کے لئے جو اجر و ثواب ہے وہ اللہ تعالیٰ کے پاس باقی ہے۔ فاقبلوا من محسنهم۔ یعنی اگر وہ عذر پیش کریں اس بارے میں جوان سے صادر ہوا ہے تو تم قبول کرو۔ وتجاوزوا عن مسيئهم۔ اور ان میں سے جن سے کوئی نامناسب بات سرزد ہو جائے اور وہ عذر پیش کرنے سے عاجز ہوں تو ان سے درگزر کرو۔ (ماخوذ از مرقات)