اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 736
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے جنابت لاحق ہوگئی تو میں مٹی میں لوٹ گیا، یہ سن کر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی ضرورت نہیں بلکہ اس طرح زمین پر ہاتھ مارو کہہ کر حضور صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں ہاتھوں کو زمین پر مار کر چہرے کا مسح فرمایا پھر دوبارہ دونوں ہاتھوں کو زمین
پر مار کر دونوں ہاتھوں کا مسح کہنیوں سمیت فرمایا۔
Commentary and footnotes (3)
Note 1
(1) In the original text of the author, it says: "He struck his hands up to the elbows."
Note 1
(۱) وفي أصل المؤلف: «ضرب يديه إلى المرفقين».
Note 1
(اس کی روایت حاکم نے مستدرک میں کی ہے اور وضاحت کی ہے کہ اس حدیث کی اسناد صحیح ہے اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارنے کے بعد کنکریوں کے گرانے کے لئے ہر ہاتھ کے انگوٹھے کو دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے پر مار کر جھٹک دیا۔