اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 891
عبدالواحد بن نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں کوفہ کی
مسجد میں داخل ہوا تو موذن نے عصر کی اذان دی (وہاں) ایک سن رسیدہ بزرگ بیٹھے ہوئے تھے
انہوں نے موذن کو ملامت کی اور کہا کہ میرے والد نے مجھے خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
حکم دیا کرتے تھے کہ یہ نماز (عصر) تاخیر سے پڑھی جائے، یہ سن کر میں نے ان بزرگ کے متعلق
لوگوں سے دریافت کیا کہ یہ کون بزرگ ہیں؟ تو لوگوں نے کہا کہ یہ عبداللہ بن رافع بن خدیج رضی اللہ عنہما
ہیں (ان کے والد رافع بن خدیج جلیل القدر صحابی ہیں)۔ (اس کی روایت دارقطنی اور بیہقی نے کی ہے)۔