اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 927
غُضَیْف بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے ام
المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ مجھے یہ بتائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جنابت کا غسل اول شب میں کیا کرتے تھے یا آخر شب میں؟ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے جواب دیا
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اول شب غسل جنابت فرمایا ہے تو کبھی آخر شب میں۔ میں نے
کہا اللہ اکبر! اللہ کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دین میں آسانی فرما دی ہے۔ پھر میں نے دریافت کیا اچھا
یہ فرمائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز وتر اول شب میں ادا فرماتے تھے یا آخر شب میں؟ ام
المؤمنین جواب دیں کہ کبھی اول شب میں آپ نے وتر ادا فرمائی اور کبھی آخر شب میں، میں نے کہا کہ
اللہ اکبر! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دین میں وسعت عطا فرمائی پھر میں نے دریافت کیا اچھا
یہ بھی بتائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز تہجد میں) قرآن آواز سے پڑھا کرتے تھے یا آہستہ؟
ام المؤمنین ارشاد فرمائیں کہ کبھی آپ قرآن آواز سے پڑھتے تھے اور کبھی آہستہ، میں نے کہا اللہ اکبر!
اللہ کا شکر ہے کہ جس نے دین میں آسانی کر دی ہے۔
(اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور ابن ماجہ نے صرف آخری فقرہ روایت کیا ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 226 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.