اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 106
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر
فرمایا کرتے تھے اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔ میں نے عرض
کیا: اے اللہ کے نبی! ہم آپ پر اور آپ کی لائی ہوئی باتوں پر ایمان لائے، کیا آپ کو ہم پر کچھ
اندیشہ ہے، فرمایا: ہاں! دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں، وہ جس طرح چاہتا
ہے ان کو پھیر دیتا ہے۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2140 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 199 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.