Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 973

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 973Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1091
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں جن کیلئے اللہ تعالیٰ نے (دنیا اور آخرت کے ضرر سے محفوظ رکھنے کا) ذمہ لیا ہے، (1) ایک وہ شخص جو جہاد فی سبیل اللہ کیلئے نکلا تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے کہ اگر اس کو موت آ جائے تو اسے جنت میں داخل کر دے یا اس کو اجر یا مال غنیمت دے کر گھر واپس کرے، (2) دوسرا وہ شخص ہے جو مسجد کو جائے تو یہ بھی اللہ کے ذمہ ہے کہ اس کے اجر و ثواب کو ضائع نہ کرے۔ (3) تیسرا وہ شخص جو گھر میں داخل ہو کر (گھر والوں کو) سلام کرتا ہے تو یہ بھی اللہ کے ذمہ ہے کہ (اس کو فتنوں سے بچائے اور خیر و برکت عطا فرمائے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2494 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.