اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1110
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو
کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تنہا تشریف فرما ہیں تو میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں جا بیٹھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسجد میں (آنے والے کیلئے) تحیۃ المسجد (مستحب) ہے
اور تحیۃ المسجد دو رکعت ہیں اٹھو ابوذر (رضی اللہ عنہ) اور دو رکعت ادا کر لو ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ
میں اٹھا اور دو رکعت تحیۃ المسجد ادا کیا۔ (اس کی روایت ابن حبان نے کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے۔)