Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 8

(یہ باب مسجدوں اور نماز کی جگہوں کے بیان میں ہے)

64 narrations · In source reading order

Hadith 1006

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1129
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حیطان میں نماز پڑھنا پسند فرماتے تھے۔ اس حدیث کے بعض راویوں نے کہا ہے کہ حیطان سے مراد باغ ہے (اس لئے باغوں میں نماز پڑھنا مستحب ہے۔ واضح ہو کہ ”حیطان“ ”حائط“ کی جمع ہے اور حائط کے معنی دیوار کے ہیں، چونکہ باغ کا احاطہ دیواروں سے محصور ہوا کرتا ہے اسی وجہ سے باغ کو حیطان بھی کہتے ہیں، یہ حیطان کے ایک معنی ہیں)۔ (اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 334 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(حیطان کے ایک اور بھی معنی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ حیطان لغت میں دیوار کو کہتے ہیں، تو اس لغوی معنی کے لحاظ سے حدیث کے یہ معنی ہوئے ”في حيطان اي في جنب الجدران“ (دیواروں کے قریب میں) یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیواروں کے قریب نماز پڑھنے کو پسند فرماتے تھے تاکہ کوئی شخص نمازی کے سامنے سے گزرنے نہ پائے اور کوئی چیز نمازی کی توجہ کو پھیر نہ سکے حیطان کے اس دوسرے معنی کی صراحت مرقات میں مذکور ہے۔)

Hadith 1007

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1130
ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قبرستان اور حمام کے سوا پوری روئے زمین مسجد ہے جہاں چاہے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ (اس کی روایت ابوداؤد، ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 492 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 317 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 737 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 737

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1008

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1131
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات جگہ نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے (1) کچرا ڈالنے کی جگہ (2) جانور ذبح کرنے کی جگہ (3) قبرستان (4) سڑکوں پر (5) حمام (6) اونٹوں کے باندھنے کی جگہ (7) بیت اللہ شریف کے چھت پر۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 346 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 746 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1009

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1132
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اتفاقاً نماز پڑھنے کی ضرورت پیش آجائے تو) بکریوں کے باندھنے کی جگہ نماز پڑھو لیکن اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز نہ پڑھو اس لئے کہ اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز پڑھنے سے اطمینان قلب باقی نہیں رہتا)۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 348 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.