عامر بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جاڑوں کے روزے ٹھنڈے غنیمت ہیں (کہ روزہ دار کو موسم
سرما میں پیاس اور بھوک کی مشقت کے بغیر اس طرح روزے کا ثواب مل جاتا ہے جس طرح کسی کو
لڑائی اور جنگ کے بغیر مال غنیمت حاصل ہو جائے)۔
اس حدیث کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر چیز کی ایک زکات ہوتی ہے اور جسم کی زکات روزہ ہے (کہ جس
طرح زکات سے مال پاک ہوتا ہے اسی طرح روزہ سے بدن پاک ہوتا ہے)۔
اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔