Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette · Chapter 15

بَابُ الشَّفَقَةِ وَالرَّحْمَةِ عَلَى الْخَلْقِ ختم ہوا

55 narrations · In source reading order

Hadith 4779

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6370
سیدتنا اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے بھائی کے غائبانہ میں اس کی غیبت کرنے کو روکے گا تو اللہ پر یہ حق ہے کہ اسے آگ سے آزاد کر دے۔ (بیہقی، شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4981 (unverified) 62% confidence

Mishkat (candidate) 4981

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4780

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6371
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو کوئی مسلمان اپنے بھائی کی عزت و آبرو کی مدافعت کرتا ہے تو اللہ پر یہ حق ہے آتش جہنم کو اس سے ہٹا دے، پھر آپ نے تلاوت فرمائی: وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ (21-الروم، آیت:47) (اور ہم پر حق ہے مومنین کی مدد کرنا)۔ (بغوی، شرح السنہ)۔

Hadith 4781

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6372
سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی مسلمان نہیں ہے جو کسی مسلمان کی ایسے مقام میں مدد چھوڑ دیتا ہے جس میں اسکی بے حرمتی کی جارہی ہے اور اسکی آبرو کو گھٹایا جارہا ہو مگر اللہ تعالیٰ اسکی ایسی جگہ مدد چھوڑ دیگا جہاں وہ اپنی مدد چاہتا ہے اور ایسا کوئی مسلمان نہیں جو کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد کرتا ہے جس میں اسکی عزت پامال کی جارہی ہو اور اسکی بے حرمتی کی جارہی ہو مگر اللہ تعالیٰ اسکی ایسی جگہ مدد فرمائے گا جس میں وہ اپنی نصرت چاہتا ہے۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4884 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4782

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6373
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کسی عیب کو دیکھ لے اور اس کی ستر پوشی کرے گویا اس نے زندہ درگور کی ہوئی لڑکی کو زندہ کیا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4969 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 4969

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4783

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6374
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی کسی مومن کو کسی منافق سے بچائے اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ کو بھیجے گا جو اس کے گوشت کو بروز قیامت آتش جہنم سے بچائے گا اور جو کسی مسلمان پر کوئی تہمت لگائے جس کے ذریعہ اسے عیب دار کرنا چاہے تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کے پل پر روکے رکھے گا، یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نکل جائے۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4883 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4784

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6375
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص میری امت میں سے کسی کی کوئی حاجت کو پورا کردے جس کے ذریعہ اسکو خوش کرنا چاہتا ہو تو اس نے مجھے خوش کیا اور جس نے مجھے خوش کیا اس نے اللہ کو خوش کیا اور جس نے اللہ کو خوش کیا تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]

Hadith 4785

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6376
انہی سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کسی غم زدہ کی فریاد رسی کرے اللہ تعالیٰ اس کیلئے 73 مغفرتیں لکھ دیتا ہے، ایک ایسی ہے جس میں اس کے تمام معاملات کی درستگی ہے اور 72 اس کیلئے بروز قیامت درجات ہیں۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]

Hadith 4786

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6377
ان سے اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمام مخلوق اللہ کی زیر پرورش ہے تو اللہ کے پاس سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو اللہ کی عیال کے ساتھ حسن سلوک کرے۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4998 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 4998

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4787

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6378
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، آپ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے زکوٰۃ دینے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 57 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 56a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4788

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6379
سیدنا تمیم داری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے الدين النصيحة (دین صرف خیر خواہی ہے) تین مرتبہ فرمایا: ہم نے عرض کیا: کس کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے ساتھ اس کی کتاب کے ساتھ، اس کے رسول اللہ کے ساتھ، ائمہ مسلمین اور انکے عوام کے ساتھ۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 55a (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4966 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 4966

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4789

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6380
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن الفت و محبت والا ہوتا ہے اور اس میں کوئی بھلائی نہیں جو الفت و محبت نہیں کرتا اور جس سے الفت و محبت نہیں کی جاتی۔ (احمد، بیہقی: شعب الایمان)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4995 (unverified) 70% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 9198 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 4995

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4790

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6381
ان ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چند بیٹھے ہوئے افراد کے پاس کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: کیا تم کو تمہارے اچھے تمہارے برے نہ بتاؤں؟ راوی نے کہا: وہ خاموش رہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ فرمایا: تو ایک صاحب نے عرض کیا: کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہمارے برے اور اچھے لوگوں کے بارے میں بتلائیے تو آپ نے فرمایا: تم میں کا بہترین وہ ہے جس کے خیر کی امید کی جائے اور جس کے شر سے امن ہو اور تم میں کا برا وہ ہے جس کے خیر کی امید نہ کی جائے اور جس کے شر سے امن نہ ہو۔ (ترمذی، بیہقی: شعب الایمان)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2263 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

امام ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Hadith 4791

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6382
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے پاس بہترین ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے ساتھ بہترین ہو اور اللہ تعالیٰ کے پاس بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے ساتھ بہترین ہو۔ (ترمذی، دارمی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1944 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4987 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 4987

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

میرک نے کہا: اور اسکی سند عمدہ ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔

Hadith 4792

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor grouped label
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بخدا وہ مومن نہیں ہوتا، بخدا وہ مومن نہیں ہوتا، بخدا! وہ مومن نہیں ہوتا، عرض کیا گیا: کون یا رسول اللہ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ہے جس کی شرارتوں سے اس کا پڑوسی امن میں نہ ہو۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6016 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4793

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6384
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان تمہارے اخلاق کو تقسیم فرما دیا ہے جیسا کہ تمہارے درمیان تمہارے رزق کو تقسیم فرما دیا ہے: اللہ تعالیٰ دنیا اسکو بھی دیتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے اور اس کو بھی جس کو وہ نہیں چاہتا اور دین اسی کو عطا کرتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ جسے دین عطا فرمائے تو وہ اسے پسند فرما لیا اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کوئی بندہ مسلمان نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کا دل اور زبان فرمانبردار ہو جائیں، اور وہ مومن نہیں ہوتا یہاں تک کہ اسکا پڑوسی اس کے ایذا رسانیوں سے امن میں ہو جائے۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4994 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 4994

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4794

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6385
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں داخل نہ ہوگا وہ شخص جس کا ہم سایہ اس کی شرارتوں سے امن میں نہ رہے۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 46 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4795

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6386
سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا: جبرئیل علیہ السلام مسلسل مجھ کو وصیت پہنچاتے یہاں تک کہ میں گمان کیا وہ اس کو وارث بنا دیں گے۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6014 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6015 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2624a (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2625a (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4984 (unverified) 72% confidence

Mishkat (candidate) 4984

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4796

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6387
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھ کو کیسے معلوم ہو جب کہ میں بھلائی کروں یا جب کہ میں برائی کروں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تو اپنے پڑوسیوں کو یہ کہتے ہوئے سنے تو نے بھلائی کی ہے 1 تو تو نے واقعی بھلائی کی ہے اور جب تو ان کو یہ کہتے ہوئے سنے کہ تو نے برائی کی ہے تو واقعی تو نے برائی کی ہے۔ (ابن ماجہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4223 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

saying, ‘You have done good…’

(1) His statement: “saying, ‘You have done good…’”: In Al-Mirqat, it is said: This indicates people's tongues are truth's pens.

Note 1

قوله

(۱) قوله: يقولون: قد أحسنت. إلخ : قال في «المرقاة»: وفيه إشارة إلى أن ألسنة الخلق أقلام الحق.

Hadith 4797

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6388
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابوقراد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن وضو کیا تو آپ کے صحابہ آپ کے وضو کے پانی کو ملنے لگے، تو ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم کو اس پر کونسی چیز آمادہ کرتی ہے؟ انھوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کی محبت، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو اس بات سے خوشی ہوتی ہے 2 کہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرے یا اس سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول محبت کریں تو وہ جب بات کرے تو سچی بات کرے، جب اسے امین بنایا جائے تو امانت ادا کرے اور جس کے پڑوس میں رہتا ہے حق پڑوسی کو اچھی طرح نبھائے۔ (بیہقی: شعب الایمان)

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4990 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 4990

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Whoever is pleased to love Allah…

(1) His statement: “Whoever is pleased to love Allah…”: Al-Tayyibi said: Meaning, your claim of loving Allah and His Messenger is not fulfilled by wiping ablution water alone, but by truthfulness in speech, fulfilling trusts, and goodness to neighbors. [As stated in Al-Mirqat]

Note 1

قوله

(۱) قوله: من سره أن يحب الله إلخ : قال الطيبي: يريد أن ادعاءكم محبة الله ومحبة رسوله لا يتم، ولا يستتب بمسحالوضوء فقط، بل بالصدق في المقال وبأداء الأمانة وبالإحسان إلى الجار. كذا في «المرقاة».

Hadith 4798

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6389
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: وہ مومن نہیں ہے جو خود پیٹ بھر کے کھا لے اشکم سیر ہو جائے اور اس کا پڑوسی اس کے بازو میں بھوکا ہے۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4991 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 4991

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4799

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6390
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ایک صاحب نے عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں خاتون کا اس کی نماز روزے صدقات کی کثرت کی وجہ سے چرچا ہوتا ہے سوائے اس کے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کو اپنی زبان سے تکلیف دیتی ہے تو آپ نے فرمایا: وہ آگ میں ہے، اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ کہ فلاں عورت کے روزے اور اس کا صدقہ اور اس کی نماز کی کمی کا ذکر ہوتا ہے اور وہ پنیر کے ٹکڑے خیرات کرتی ہے اور اپنی زبان سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف نہیں دیتی تو آپ نے فرمایا: وہ جنت میں ہے۔ (احمد، بیہقی: شعب الایمان)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4992 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 9675 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 4992

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4800

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6391
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن دو جھگڑے والے جن کا پہلے جھگڑا چکایا جائے گا وہ دو پڑوسی ہوں گے۔ (احمد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4990 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 4990

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 4801

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6392
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم تین ہو تو دو لوگ تیسرے کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں1؎ یہاں تک کہ تم لوگوں میں مل جاؤ اس وجہ سے کہ وہ اس کو رنجیدہ کرے گی۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6290 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2184a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

let not two whisper excluding the third…

(1) His statement: “let not two whisper excluding the third…”: An-Nawawi said: Prohibiting two whispering in the presence of a third, or more in the presence of one, is a prohibition of unlawfulness, so it is forbidden for the group to whisper excluding one without permission. This is Ibn Umar, Malik, our companions, and most scholars’ view. It is general for all times, in presence or travel. [As stated in Al-Mirqat] In Al-Musawa, it is said: Most scholars hold this; the prohibition is for etiquette.

Note 1

قوله

(۱) قوله: فلا يتناجى اثنان دون الآخر إلخ : قال النووي: هذا النهي عن تناجي اثنين بحضرة ثالث، وكذا ثلاثة وأكثر بحضرة واحد، هو نهي تحريم، فيحرم على الجماعة المناجاة دون واحد منهم إلا بإذنه. وهذا مذهب ابن عمر ومالك وأصحابنا وجماهير العلماء، وهو عام في كل الأزمان حضرًا وسفرا. كذا في المرقاة». وقال في «المسوى» على هذا أهل العلم والنهي نهي تأديب.

Hadith 4802

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6393
سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کوئی سائل یا ضرورت مند آتا تو آپ ارشاد فرماتے 1 سفارش کرو اجر دئے جاؤ گے اور اللہ اپنے رسول کی زبان مبارک پر جو چاہے فیصلہ فرماتا ہے۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1432 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2627a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Intercede and be rewarded

(1) His statement: “Intercede and be rewarded”: Scholars agree on prohibiting intercession in hudud after reaching the imam. Before, most permit if the interceded is not harmful or evil. For sins without hudud requiring ta’zir, intercession is permissible whether reaching the imam or not, recommended if the interceded is not harmful or evil. [As stated in Al-Mirqat]

Note 1

قوله

(۱) قوله: اشفعوا فلتؤجروا قال النووي: أجمعوا على تحريم الشفاعة في الحدود بعد بلوغها إلى الإمام، وأما قبله فقد أجاز الشفاعة فيه أكثر العلماء إذا لم يكن المشفوع فيه صاحب شر وأذى للناس، وأما المعاصي التي لا حد فيها والواجب التعزير، فيجوز الشفاعة والتشفع فيها، سواء بلغت الإمام أم لا ، ثم الشفاعة فيها مستحبة إذا لم يكن المشفوع فيه مؤذيا وشريرا. كذا في «المرقاة».

Hadith 4803

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6394
سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو ان کے درجوں 2 میں اتارو۔ (ابو داؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4842 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4989 (unverified) 75% confidence

Mishkat (candidate) 4989

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Give people their due ranks

(1) His statement: “Give people their due ranks”: The lowly should not be in the noble’s place, nor the noble in the lowly’s. Preserve each one’s rank; do not equalize servant and master, leader and led. Honor each according to merit and honor. This Hadith initiates understanding scholars’ sayings on prophets’ differentiation, humans over angels, caliphs’ superiority, and similar discussions. [As stated in Al-Mirqat]

Note 1

قوله

(۱) قوله: أنزلوا الناس منازلهم فالوضيع لا يكون في موضع الشريف في منزل الوضيع، فاحفظوا على كل أحد منزلته، ولا تتسووا بين الخادم والمخدوم، والسائد والمسود، وأكرموا كلا على حسب فضله وشرفه. وهذا الحديث مبدأ فهم أقوال العلماء في تفاضل الأنبياء وتفضيل البشر على الملك، وتفضيل الخلفاء، وأمثال ذلك من المباحث. كذا في «المرقاة».