Hadith 3349
Volume 2اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4436
معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی عورت اپنے شوہر
کو دنیا میں تکلیف دیتی ہے تو (جنت کی) بڑی آنکھوں والی حوروں میں سے وہ حور جو اس کی بیوی
بننے کی کہتی ہے اللہ تجھے ہلاک کرے (تو اسے مت ستا) وہ تو تیرے پاس (چند دن کے لئے)
مہمان ہے اور وہ بہت جلد تجھے چھوڑ کر (جنت میں) ہمارے پاس آنے والا ہے۔ (اس سے معلوم
ہوا کہ دنیا والوں کے اعمال سے ملاء اعلیٰ واقف رہتے ہیں)۔
اس حدیث کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1174 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2014 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.