معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم حیطان میں نماز پڑھنا پسند فرماتے تھے۔ اس حدیث کے بعض راویوں نے کہا ہے کہ حیطان
سے مراد باغ ہے (اس لئے باغوں میں نماز پڑھنا مستحب ہے۔ واضح ہو کہ ”حیطان“ ”حائط“ کی
جمع ہے اور حائط کے معنی دیوار کے ہیں، چونکہ باغ کا احاطہ دیواروں سے محصور ہوا کرتا ہے اسی وجہ
سے باغ کو حیطان بھی کہتے ہیں، یہ حیطان کے ایک معنی ہیں)۔
(اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
Candidate: Jami al-Tirmidhi 334 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(حیطان کے ایک اور بھی معنی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ حیطان لغت میں دیوار کو کہتے ہیں، تو اس لغوی
معنی کے لحاظ سے حدیث کے یہ معنی ہوئے ”في حيطان اي في جنب الجدران“ (دیواروں
کے قریب میں) یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیواروں کے قریب نماز پڑھنے کو پسند فرماتے تھے
تاکہ کوئی شخص نمازی کے سامنے سے گزرنے نہ پائے اور کوئی چیز نمازی کی توجہ کو پھیر نہ سکے حیطان
کے اس دوسرے معنی کی صراحت مرقات میں مذکور ہے۔)
ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قبرستان اور حمام کے سوا پوری روئے زمین مسجد ہے جہاں چاہے نماز پڑھ سکتے
ہیں۔ (اس کی روایت ابوداؤد، ترمذی اور دارمی نے کی ہے۔)
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے سات جگہ نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے (1) کچرا ڈالنے کی جگہ (2) جانور ذبح کرنے کی جگہ
(3) قبرستان (4) سڑکوں پر (5) حمام (6) اونٹوں کے باندھنے کی جگہ (7) بیت اللہ شریف کے
چھت پر۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا: (اتفاقاً نماز پڑھنے کی ضرورت پیش آجائے تو) بکریوں کے باندھنے کی جگہ نماز
پڑھو لیکن اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز نہ پڑھو اس لئے کہ اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز پڑھنے
سے اطمینان قلب باقی نہیں رہتا)۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے)۔
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(حیطان کے ایک اور بھی معنی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ حیطان لغت میں دیوار کو کہتے ہیں، تو اس لغوی معنی کے لحاظ سے حدیث کے یہ معنی ہوئے ”في حيطان اي في جنب الجدران“ (دیواروں کے قریب میں) یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیواروں کے قریب نماز پڑھنے کو پسند فرماتے تھے تاکہ کوئی شخص نمازی کے سامنے سے گزرنے نہ پائے اور کوئی چیز نمازی کی توجہ کو پھیر نہ سکے حیطان کے اس دوسرے معنی کی صراحت مرقات میں مذکور ہے۔)