Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے) · Chapter 12

(یہ باب نفل روزوں کے بیان میں ہے)

32 narrations · In source reading order

Hadith 2531

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2984
عامر بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جاڑوں کے روزے ٹھنڈے غنیمت ہیں (کہ روزہ دار کو موسم سرما میں پیاس اور بھوک کی مشقت کے بغیر اس طرح روزے کا ثواب مل جاتا ہے جس طرح کسی کو لڑائی اور جنگ کے بغیر مال غنیمت حاصل ہو جائے)۔ اس حدیث کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 797 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2532

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2985
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر چیز کی ایک زکات ہوتی ہے اور جسم کی زکات روزہ ہے (کہ جس طرح زکات سے مال پاک ہوتا ہے اسی طرح روزہ سے بدن پاک ہوتا ہے)۔ اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1745 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.