Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1027

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1027Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1155
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس باریک کپڑے پہنی ہوئیں داخل ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا، اور فرمایا کہ اے اسماء! (جب عورت بالغ ہو جائے تو اس کو چاہئے کہ پہنچوں تک دونوں ہاتھ اور چہرے کے سوا تمام بدن کو چھپائے۔) (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4104 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4372 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 4372

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ باریک تنزیب یا جالی وغیرہ کا بہت باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا درست نہیں، یہ اس وقت ہے جب کہ اس کپڑے میں سے بدن دکھائی دیتا ہے اور اگر جتنے بدن کا ڈھانکنا ضروری ہے اس کو دوسرے کپڑے سے ڈھک لیا گیا اور اس کے اوپر سے باریک دوپٹہ بھی اوڑھ لیا جائے تو نماز ہو جائے گی۔ (منیہ اور درمختار۔)