Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1026

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب ستر عورت (ستر ڈھانکنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1026Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1152Noor 1153Noor 1154
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے دادا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی اپنے غلام کا نکاح اپنی باندی سے کردے تو وہ ہرگز اپنی باندی کے ستر (یعنی باندی کے جسم کے اس حصہ کو) نہ دیکھے (جس کا اجنبیوں سے چھپانا فرض ہے اس لئے کہ غیر سے نکاح ہونے کے بعد مالک بھی مثل اجنبی کے ہوجاتا ہے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے)۔ اور دار قطنی کی ایک روایت میں عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی شخص اپنی باندی کا نکاح اپنے غلام یا اپنے نوکر سے کر دے تو اس باندی کے ناف کے نیچے اور گھٹنے کو نہ دیکھے اس لئے کہ باندی کے ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنے سمیت جسم کا حصہ (بشمول چھاتیوں کے) پورا ستر ہے۔ اور عبدالرزاق نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ، انس رضی اللہ عنہ کے گھرانے کی ایک باندی کو مارے جس کو انہوں نے منہ چھپائے ہوئے دیکھا اور فرمایا کہ تو اپنے سر کو کھلا رکھا کرو وہ عورتیں جو باندی نہیں ہیں ان سے مشابہت مت اختیار کر۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4114 (unverified) 75% confidence · Validation similarity: 0.593

Confidence and text similarity are not editorial verification.