اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1188
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نماز پڑھنے کا ارادہ کرتے تو ”اَللّٰهُ أَكْبَرُ“ کہہ کر نماز شروع فرماتے، پھر رکوع کو جاتے تو
”اَللّٰهُ أَكْبَرُ“ فرماتے، پھر جب رکوع سے کھڑے ہوتے تو ”سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ“ فرماتے اور
جب بالکل سیدھے کھڑے ہو جاتے تو ”رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ“ فرماتے پھر سجدے کے لئے جاتے
ہوئے ”اَللّٰهُ أَكْبَرُ“ فرماتے اور جب سر کو سجدہ سے اٹھاتے تو ”اَللّٰهُ أَكْبَرُ“ فرماتے، پھر دوسرا سجدہ
کرتے وقت ”اَللّٰهُ أَكْبَرُ“ فرماتے، پھر جب سجدے سے سر اٹھاتے تو ”اَللّٰهُ أَكْبَرُ“ فرماتے، اسی
طرح نماز میں کہا کرتے تھے اور جب دو رکعت پڑھ کر (تیسری رکعت کے لئے) کھڑے ہوتے تو
اس وقت بھی ”اَللّٰهُ أَكْبَرُ“ فرماتے تھے۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 789 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 799 (unverified) 90% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 392b (unverified) 84% confidence
Mishkat (candidate) 799
Confidence and text similarity are not editorial verification.