Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1098

(یہ باب نماز کی صفت یعنی کیفیت کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز کی صفت یعنی کیفیت کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1098Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1241
عیاش بن سہل ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک ایسی مجلس میں تھے جس میں ان کے والد جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں موجود تھے اور اس مجلس میں ابوہریرہ، ابو اسید اور ابوحُمید الساعدی اور دیگر انصار رضی اللہ عنہم بھی موجود تھے اور یہ سب آپس میں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کی نماز کا تذکرہ کر رہے تھے تو ابوحُمید رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ تم سب سے زیادہ جانتا ہوں، کیوں کہ میں نے بہت جستجو کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو بغور دیکھا ہے، یہ سن کر صحابہ نے کہا اچھا ہمیں بتلائیے تو! ابوحُمید اٹھ کر نماز پڑھنے لگے اور سب دیکھنے لگے (ابوحُمید نے) اس طرح نماز شروع کی کہ پہلے ”اللہ اکبر “ کہا اور فقط اسی تکبیر اول کے وقت ہاتھ اٹھائے پھر عیاش نے یہی طویل حدیث بیان کرتے ہوئے (دوسرے سجدے سے قیام کے لئے کھڑے ہونے کا ذکر اس طرح کیا کہ) ابوحُمید رضی اللہ عنہ پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے جب سر اٹھاتے تو جلسہ استراحت کئے بغیر سیدھے کھڑے ہو گئے۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے۔)