Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1145

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1145Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1300
کثیر بن مرۃ حضرمی رضی اللہ عنہ ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ابودرداء رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا ہر نماز میں قرأت ضروری ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں (اس پر) انصار میں سے ایک شخص نے عرض کیا کہ اب قرأت ہر نماز میں فرض ہوگئی (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور اس وقت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب تر تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یاد رکھو! امام جب لوگوں کی امامت کرے تو اس کی قرأت مقتدیوں کی قرأت کے لئے بالکل کافی ہے۔ (مقتدیوں کو پھر قرأت کرنے کی ضرورت نہیں۔) (اس کی روایت نسائی، طحاوی اور بیہقی
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 923 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

نے کی ہے۔) اور نسائی نے کہا ہے کہ اس حدیث شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کی قرأت مقتدی کے لئے کافی ہے۔ (اس کو خود قرأت کرنے کی ضرورت نہیں۔)