Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1151

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز میں قرأت قرآن کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1151Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1308
حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک شخص نے آہستہ قرأت کی نماز کے بعد حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے دریافت فرمایا کہ کیا آپ لوگوں میں سے کسی نے (نماز میں) میرے ساتھ قرأت کی ہے؟ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس بات کو تین دفعہ فرمایا تو وہ شخص جس نے قرأت کی تھی عرض کیا کہ ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلٰى“ کی قرأت کی ہے اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز میں میرے ساتھ قرأت قرآن کر کے کیوں مجھے الجھن میں ڈالا جاتا ہے؟ کیا آپ لوگوں میں سے ہر (مقتدی) کو اس کے امام کی قرأت کافی نہیں ہے؟ امام تو اسی لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اتباع کی جائے اس لئے جب امام قرأت کرے تو تم خاموش رہا کرو۔ (اس کی روایت بیہقی نے کی ہے۔)